empty
 
 
22.06.2022 11:38 AM
یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 22 جون۔ سی او ٹی رپورٹ۔ جوڑی کی حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی جائزہ۔ یورو کے لئے غیر دلچسپ منگل۔

یورو/امریکی ڈالر 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کے منگل کو کچھ بھی دلچسپ نہیں دکھایا۔ ایک جانب یہ بات منطقی ہے، کیونکہ کوئی معاشی یا بنیادی اعدادوشمار نہیں تھے۔ بہرحال، حالیہ ماہ سے ہم نے سیکھا ہے کہ واقعات کے خالی کیلنڈر کے باوجود، جوڑی بہت اتار چڑھاؤ والی حرکت اور رجحان دکھاتی ہے۔ لہٰذا جو یورو/ڈالر کی جوڑی کے ساتھ ہو رہا ہے اب کچھ عجیب لگتا ہے۔ تاہم، ہم آپ کو یاد دلانا چاہیں گے کہ جوڑی ہمیشہ رجحان میں حرکت نہیں کر سکتی اور یہ بھی کہ مارکیٹ گزشتہ ہفتے کچھ زیادہ ہی اتار چڑھاؤ میں تھی، اس لئے اب سکون اور استحکام کا وقت ہے۔ یورو نے منگل کو اوپر کی حرکت کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی، لیکن سینکو اسپین بی لائن اور 1.0579 کی سطح سے پلٹی۔ لہٰذا، گزشتہ مقامی بلند سطح کو اپ ڈیٹ کرنا ممکن نہیں تھا، جس نے قریب مستقبل میں جوڑی کا نمو جاری رکھنے کی قابلیت پر شبہ ڈالا۔

منگل کو بہت کم تجارتی اشارے تھے۔ اصل میں صرف ایک تھا۔ یورپی تجارتی سیشن کے وسط میں جوڑی 1.0579 کی انتہائی سطح سے پلٹی، جس کے بعد یہ 30-40 پوائنٹس سے نیچے جانے میں کامیاب ہو گئی۔ چونکہ دن میں ایک ہی سطح یا لائن پر کام نہیں ہوا، اس لئے مختصر پوزیشن کو سہ پہر دیر سے دستی طور پر بند کرنا پڑا تھا۔ اس کے نتیجے میں دن ایک معمولی منافع پر ختم ہوا۔ چونکہ دن کا اتار چڑھاؤ 70 پوائنٹس کا تھا اس لئے 40 پوائنٹس کا منافع کافی اچھا ہے۔

سی او ٹی رپورٹ:

This image is no longer relevant

یورو کے بارے میں تازہ ترین کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) کی رپورٹوں نے بہت سارے سوالات اٹھائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں، انہوں نے پیشہ ور کھلاڑیوں کا واضح "بُلش" مزاج دکھایا، لیکن یورو مسلسل گرا۔ اس وقت صورتِ حال تبدیل ہونا شروع ہو رہی ہے، اور ایک بار پھر یورو کے حق میں نہیں ہے۔ اگر پہلے مزاج بُلش تھا لیکن یورو گر رہا تھا، اب مزاج بئیرش ہو گیا ہے۔۔ رپورٹنگ ہفتے کے دوران، طویل پوزیشنز کی تعداد میں 23,200 کی کمی ہوئی اور غیر تجارتی گروپ میں مختصر پوزیشنز کی تعداد میں 33,300 کی کمی ہوئی۔ لہٰذا، نیٹ پوزیشنز میں فی ہفتہ 56,500 معاہدوں کی کمی ہوئی۔ ہمارے نقطہ نظر سے، یہ حقیقت بہت واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اب بڑے کھلاڑی بھی یورو پر یقین نہیں رکھتے۔ غیر تجارتی تاجروں کے لئے طویل پوزیشنز کی تعداد اب مختصر پوزیشنز کی تعداد سے 6,000 کم ہے۔ اس لئے ہم اب توقع کر سکتے ہیں کہ نہ صرف اب امریکی ڈالر کی مانگ زیادہ رہے گی بلکہ یورو کی مانگ بھی گرے گی۔ ایک بار پھر یہ یورو میں بڑے زوال کا باعث بن سکتا ہے۔ اصولی طور پر، پچھلے کچھ مہینوں یا اس سے بھی زیادہ کے دوران، یورو ایک مضبوط تصحیح بھی نہیں دکھا سکا، اس سے زیادہ کا ذکر نہیں کرنا۔ اس کی بلند ترین حرکت تقریباً 400 پوائنٹس تھی۔ تمام بنیادی، جغرافیائی سیاسی عوامل امریکی ڈالر کے حق میں ہیں۔

ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 22 جون۔ . کرسٹین لیگارڈ کی غیر متوقع تقریر اور یورو بحران۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 22 جون. ایک بار پھر، بہت اچھا. سکاٹ لینڈ ایک بار پھر آزادی کے ریفرنڈم کی بات کر رہا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 22 جون۔ جوڑی کی حرکت اور تجارتی ٹرانزیکشنز کا تفصیلی جائزہ۔

یورو/امریکی ڈالر 1 گھنٹہ

This image is no longer relevant

جوڑی گھنٹہ وار ٹائم فریم پر اوپر کی حرکت کو جاری رکھنے کی کوشش کرتی رہتی ہے۔ لیکن 1.0579 کی سطح نے اسے پہلے ہی دو بار بڑھنے سے روک دیا ہے، اس لیے فی الحال سب کچھ ایک عام اصلاح کی طرح لگتا ہے، جو پہلے ہی اپنے اختتام کے قریب ہے۔ اس ہفتے معاشی اعدادوشمار بہت کم ہوں گے، لہٰذا صرف فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کی بدھ اور جمعرات کو کانگریس میں جارحانہ تقریر ہی یورو کی مدد کر سکتی ہے۔ آج ہم تجارت کے لیے درج ذیل سطحیں نمایاں کرتے ہیں۔ 1.0340-1.0359، 1.0400، 1.0485، 1.0579، 1.0637۔ نیز سینکو اسپین بی )1.0564( اور کیجن سن لائینیں )1.0478(۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سپورٹ اور مزاحمت کی ثانوی سطحیں بھی ہیں لیکن ان کے قریب کوئی اشارے نہیں بنے۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں کے "پلٹنے" یا "پیش رفت" کا کام دے سکتے ہیں- جو انتہائی سطحیں اور لائنیں ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ یورپ کے لئے ایک بار پھر ایک خالی کیلنڈر ہے۔ دریں اثناء، پاول کی پہلی دو تقاریر بدھ کو ہونا ہیں۔ ہمیں یقین نہیں ہے کہ یہ تقریر مارکیٹ کو متاثر کرے گی تاہم کوئی بھی اس امکان کو مکمل طور پر رد نہیں کر سکتا ہے کہ مارکیٹ ابھی بھی پاول کی تقریر پر کام کرے گی۔

چارٹ کے لئے وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی قیمتوں کی سطحیں وہ سطحیں ہیں جو جوڑی کی خرید اور فروخت کے دوران اہداف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں پر منافع لے سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ وار ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹی ہے۔

پیلی لائنیں اور رجحان لائنیں، رجحان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، تاجروں کے غیر تجارتی گروپ کے کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback