ویاٹریس
ویٹریس جنیرک ادویات سازی کی منڈی میں سرکردہ امریکی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ جنیریکس کے علاوہ کمپنی برانڈڈ ادویات بھی تیار کرتی ہے۔ اس کی مصنوعات کی امریکہ سے باہر اور خاص طور پر یورپ، ایشیا اور آسٹریلیا میں اچھی مانگ ہے۔ ماہرین کو یقین ہے کہ ویاٹریس سال کے آخر تک ٹھوس آمدنی میں اضافہ کرے گا۔ عالمی ویکسینیشن کے دوران اینٹی تھرمبوسس ادویات کی بڑھتی ہوئی مانگ، کمپنی کے اخراجات میں کمی اور جنیریکس کی حکومتی معاونت مستقبل قریب میں اس کی ترقی میں یقینی طور پر معاون ثابت ہوگی۔ اس وقت ویاٹریس اسٹاک ایک سال کے اندر 18 ڈالر تک بڑھنے کا امکان کے ساتھ فی الوقت اس کی تجارتی قیمت 15 ڈالر فی حصص ہے۔
تھیراونس بائیوفارما
تھیراونس بائیوفارما ایک اور دوا ساز کمپنی ہے جس میں ترقی کی بہترین صلاحیت موجود ہے۔ کمپنی مقامی بیماریوں کے علاج کے لئے اعضاء کی بنیاد (آرگن سلیکیٹو) پر مقامی بیماریوں (لوکل ڈیزیز) کی ادویات تیار کرتی ہے ۔ اس طرح دیگر کمپنیوں کے تعاون سے اس نے سانس کی مختلف حالتوں کے علاج کے لئے دوا تیار کی ہے۔ آج تھیراونس بائیو فارما آرتھوسٹیٹک ہائپوٹینشن کےعلاج کے لئے ایک دوا تیار کرنے کے اپنے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ اگر طبی تجربہ کامیاب ہوجاتا ہے اور دوا کو منظوری مل جاتی ہے تو کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس وقت حصص کی تجارتی 13.5 ڈالر فی حصص ہے۔ سال کے لئے ان کا ہدف 16.5 ڈالر ہے.
فورڈ موٹر کمپنی
فورڈ موٹر کمپنی، ایک امریکی آٹوموٹیو کارپوریشن ہے جو کم و بیش 120 سال پہلے قائم کی گئی تھی۔ یہ پورے کاروباری دورانیہ کے تناظر میں پیداواری حجم کے لحاظ سے دنیا کی چوتھی سب سے بڑی کارسازکمپنی ہے۔ فورڈ کا مارکیٹ میں موجودہ حصّہ 6 فیصد ہے۔ طویل مدت میں تناظر میں فورڈ برقی کار تیار کرنے والی سرکردہ کمپنیوں میں سے ایک بن سکتی ہے اور بغیر انسان کے فضائی گاڑیوں کی مارکیٹ میں ایک حصّہ لی سکتی ہے۔ کمپنی ان دونوں شعبوں میں بھرپور انداز میں بڑھ رہی ہے۔ اگر یہ شاندار منصوبے پورے ہو جاتے ہیں تو کمپنی کے حصص میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ قیمت کے لئے سالانہ ہدف 16 ڈالرپر موجود ہے جبکہ آج فورڈ کے حصص 13 ڈالر پر تجارت کئے جا رہے ہیں
زینگا انکارپوریٹ یڈ
اس سال کا آغاز آن لائن گیم تیار کرنے والوں کے لئے نئے مواقع لے کر آیا۔ سال2021 کی پہلی سہ ماہی میں زینگا کے نقد منافع میں تقریبا 70 فیصد اضافہ ہوا۔ کمپنی نے موبائل گیمز کی ریکارڈ فروخت کی خبر دی ہے جبکہ اس کے فعال صارفین کی تعداد 160 ملین افراد تک پہنچ گئی۔ اس اضافہ کی وجہ حریف کمپنیوں کا حاصل کیا جانا ہے- سو حال ہی میں ایک موبائل ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم چارٹ بوسٹ زینگا کا حصہ بن گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس معاہدے سے کمپنی کے صارفین میں مزید اضافہ ہوگا اورآمدن میں اضافہ ملے گا جو یقینی طور پر قیمتوں میں اضافہ کا سبب بنے گا۔ سال تک زینگا کے حصص کی قیمت 14.5 ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے جبکہ اس وقت اِن کی قیمت محض 8 ڈالر ہے۔
سیمیکس
میکسیکو کی سیمیکس دنیا کی بڑی سیمنٹ کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ ماہرین کو یقین ہے کہ امریکی صدر کے تجویز کردہ نئے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے سے سیمیکس کو بہت فائدہ ہوگا کیونکہ اس منصوبے کا مقصد بڑے پیمانے پر تعمیرات ہے۔ اگر بنیادی ڈھانچے کے بل منظور ہو جاتا ہے تو سیمنٹ کی مانگ میں اضافہ ہوگا اور اس طرح کمپنی کے اسٹاک یعنی ذخیرہ میں بھی اضافہ ہوگا۔ ویسے ، سیمیکس کے حصص گزشتہ سال مارچ سے مستحکم منافع دے رہے ہیں۔ وباء کے آغاز سے اب تک ان کی قیمت میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت حصص کی تجارتی قیمت کم و بیش 8 ڈالرز ہے جس میں رواں سال 10.4 ڈالر تک اضافہ کا امکان ہے۔
-
Grand Choice
Contest by
InstaForexInstaForex always strives to help you
fulfill your biggest dreams.مقابلہ میں شامل ہوں -
چانسی ڈیپازٹاپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریںمقابلہ میں شامل ہوں -
ٹریڈ وائز، ون ڈیوائسکم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔مقابلہ میں شامل ہوں