سولانا
سولانا اپنے حیرت انگیز مالیاتی نظام کی بدولت اس سال تیزی سے ترقی کرنے والے اسٹارٹ اپ میں سے ایک رہی ہے۔ ڈی ای ایف آئی اور این ایف ٹی سیگمنٹ میں سب سے مقبول حل بننے کے لئے اس منصوبے کو کئی ماہ لگے۔ کچھ لوگ سولانا کو ایتھر کا ایک اہم حریف سمجھتے ہیں۔ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ اس سے بھی ذیادہ مضبوط ہو سکتا ہے۔ تاہم یہ الٹ کوائن ابھی تک ایسا نہیں کر سکا ہے۔ اس کے باوجود اس مقبول کرپٹو کرنسی نے رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جنوری سے مئی کے دوران اثاثے کی مالیت 1.84 ڈالر سے بڑھ کر 58.03 ڈالر ہوگئی۔ مجموعی طور پر سوول 3000 فیصد سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔
پین کیک سواپ
ڈی سنٹرل ایکسچینج کا کوائن پین کیک سواپ 14 ڈالر سے کچھ اوپر تجارت کر رہا ہے۔ تاہم اپریل میں اس کی قیمت نے ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچنے سے 43 ڈالر تک بڑھ گئی تھی ۔ جب کہ سال کے آغاز میں 1 کیک کوائن کی مالیت تقریبا 0.65 ڈالر تھی۔ مجموعی طور پر جنوری سے اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے لئے اس کوائن میں 6000 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سکے میں شاندار اضافہ کی وجہ معمولی کمیشن سمیت سرمایہ کاری کے لئے سازگار حالات تھے۔
-
ڈوجی کوائن
ہماری درجہ بندی میں سب سے مقبول ڈیجیٹل کرنسی ڈوگی کوائن کی قیمت میں سال کے آغاز سے اب تک 14,000 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جنوری میں اس کی مالیت صرف 0.005 ڈالر تھی۔ تاہم مئی تک یہ 0.73 ڈالر تک پہنچ گیا تھا - بلاشبہ ڈوجی کے سب سے بڑے مداح ایلون مسک نے کسی حد تک اس ٹوکن کے اضافہ میں اپنا کردار ادا کیا تھا۔ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او نے میم پر مبنی کرپٹو کرنسی کی قدر پر ایک سے ذائد مرتبہ اثر انداز ہوئے ہیں ۔ تاہم ان کی ٹویٹر پوسٹس نے بعض اوقات قیمتوں پر اس کے برعکس بھی اثر ڈالا جس سے ڈوجی میں اضآفہ پر یقین کرنے والے سرمایہ کاروں کو مایوسی ہوئی۔ آج اس سکے کی مالیت 0.16 ڈالر ہے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن / سرمایہ کاری کے لحاظ سے کرپٹو کرنسیوں کی درجہ بندی میں یہ آٹھویں نمبر پر ہے۔
پولی گون (میٹک)
سال 2021 کو پہلے سے ہی اس کرپٹو منصوبہ کی تاریخ کا سب سے کامیاب سال سمجھا جا سکتا ہے۔ میٹک سال کے پہلے چھ ماہ میں 26,000 فیصد تک بڑھا تھا۔ جنوری میں 0.01 ڈالر پر تجارت کر رہا تھا۔ بعد ازاں یہ 2.26 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آج پولی گون کو ایتھریم سے منسلک رکھنے والے بلاک چین نیٹ ورکس کی تعمیر اور رابطے کے لئے بہترین اور قابل اعتماد پلیٹ فارم مانا جاتا ہے۔ پولی گون ڈویلپرز کے ذریعہ بنائے گئے حل نے پہلے ہی ڈی ای ایف آئی منصوبوں کے بنانے اور استعمال کرنے والوں دونوں کے لئے زندگی آسان بنا دی ہے۔
شیبا
اکثر اوقات، اس سکے کو ڈوجی کوائن کا کلون کہا جاتا ہے۔ ابتدائی طور پر شیبا انو کو ایک لطیفوں کی کرپٹو کرنسی کے طور پر بنایا گیا تھا۔ ڈوجی کی طرح یہ بھی غیر متوقع طور پر قیمتوں میں اضافے کے معاملے میں سست روی کو چھوڑتے ہوئے ایک سرکردہ کرنسی کے طور پر سامنے آیا ہے۔ شیبا انو ہماری درجہ بندی میں سرفہرست ہے کیونکہ یہ چھ ماہ میں ناممکن کو ممکن کرنے میں کامیاب رہا ہے- اس میں 50,000,000 فیصد اضافہ ہوا۔ دوسرے الفاظ میں کوائن کی قیمت میں 500,000 گنا اضافہ ہوا۔ اس کے ساتھ ہی اس سکے کی قیمت اپنے عروج پر صرف 0.000037910000 ڈالر تھی۔ آج شیبا انو 0.000005724 ڈالر پر تجارت ہو رہا ہے۔
-
Grand Choice
Contest by
InstaForexInstaForex always strives to help you
fulfill your biggest dreams.مقابلہ میں شامل ہوں -
چانسی ڈیپازٹاپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریںمقابلہ میں شامل ہوں -
ٹریڈ وائز، ون ڈیوائسکم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔مقابلہ میں شامل ہوں