براڈکام انکارپوریٹڈ
منافع کے اعتبار سے رہنما کمپنیوں میں سے ایک براڈکام انکارپوریٹڈ ہے جو دنیا کی سب سے بڑی چپ بنانے والی کمپنی ہے۔ کمپنی اسمارٹ فونز، نیٹ ورکنگ آلات کے اجزاء اور وائی فائی آلات کے لیے سیمی کنڈکٹرز اور سیٹ ٹاپ باکسز کے اجزاء کی تیاری میں بھی مہارت رکھتی ہے۔ متعدد ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں کام کرتے ہوئے براڈکام سرمایہ کاروں کو آمدنی کے قابل اعتماد ذرائع کی ضمانت دیتی ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں براڈکام کے حصص میں 200 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا اور کمپنی کا منافع تین گنا ہو گیا ہے۔ براڈکام کے حصص میں منافع کی سطح 3 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے جس نے ایس پی 500 انڈیکس میں شامل کمپنیوں کی اوسط پیداوار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق کمپنی مستقبل قریب میں سرمایہ کاروں کو زیادہ منافع دینے کے لیے آگے بڑھے گی کیونکہ اس کی چپس کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 2021 کے آرڈرز پیداواری حجم کے تقریبا 90 فیصد پر مشتعمل ہیں۔
سی گیٹ ٹیکنالوجی
مستحکم منافع والی دوسری کمپنی سی گیٹ ٹیکنالوجی ہے۔ ماہرین اس کے حصص کی طرف توجہ دینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ یہ سب سے بڑی ہارڈ ڈرائیو بنانے والی کمپنی ہے اور ڈیٹا سینٹرز کے لئے اس کے آلات کی مانگ اپنے عروج پر ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اُن کے مالکان بمشکل ہی آن لائن سروسز میں بڑے پیمانے پر ڈیٹا کے آنے اور اس کو محفوظ کرنے کے لئے ایک بڑی طلب کو پورا کر پاتے ہیں ۔ اس وجہ سے سی گیٹ ٹیکنالوجی کو کمپیوٹرز کی مارکیٹ میں درمیانی حد تک کمی کو پورا کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اپریل 2021 میں کمپنی نے موجودہ سہ ماہی کے لیے پرامید صورتحال ظآہر کی ہے۔ اس کی وجہ کلاؤڈ سروسز کے لئے اعلی صلاحیت کے حامل ہارڈ ڈرائیو کی بڑھتی ہوئی مانگ ہے۔ سی گیٹ ٹیکنالوجی کا سہ ماہی منافع (ڈیویڈنڈ) 0.68 ڈالر فی حصص ہے جب کہ پیداوار 3 فیصد سے زیادہ ہے۔ تجزیہ کار منافع کی ادائیگیوں میں اضافے کے امکانات اور کمپنی ایک مضبوط اضافہ کی صلاحیت دیکھتے ہیں۔
ٹیکساس انسٹرومنٹس انکارپوریٹیڈ
ٹیکساس انسٹرومنٹس انتہائی منافع بخش ٹیکنالوجی سے وابستہ کمپنیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ ایک معتبر کمپنی ہے جو برقی آلات کی پیداوار میں مہارت رکھتی ہے، خاص طور پر بہت سی صنعتوں کے لئے چپس بناتی ہے۔ اس بڑی ٹیکنالوجی کی حامل کمپنی کی فروخت میں ایک بڑا حصہ صنعتی سازوسامان کے تیار کنندگان ڈالتے ہیں۔ ٹیکساس انسٹرومنٹس چپس مختلف آلات میں استعمال کیے جاتے ہیں، کاروں اور صارفین کے برقی آلات سے لے کر خلائی آلات تک میں ان کا استعمال ہے۔ کمپنی کے منافع (ڈیویڈنڈ) کی ادائیگی کے پروگرام میں ہر سال اضافہ ہوتا ہے جو طویل مدتی سرمایہ کاروں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ سالانہ 2 فیصد کے موجودہ منافع کی پیداوار پر ٹیکساس انسٹرومنٹس ہر سہ ماہی میں 1.02 ڈالر فی حصص ادا کرتا ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سالانہ ادائیگیوں میں اضافے کی شرح 23 فیصد رہی ہے ۔ تجزیہ کاروں کے اندازوں کے مطابق ٹیکساس انسٹرومنٹس کے پاس اپنی ادائیگیوں میں اضافہ کرنے کا موقع ہے اور اس کی ترقی کے طویل مدتی امکانات روشن ہیں۔
-
Grand Choice
Contest by
InstaForexInstaForex always strives to help you
fulfill your biggest dreams.مقابلہ میں شامل ہوں -
چانسی ڈیپازٹاپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریںمقابلہ میں شامل ہوں -
ٹریڈ وائز، ون ڈیوائسکم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔مقابلہ میں شامل ہوں