empty
 
 
09.12.2019 11:59 AM

انسٹا فاریکس لوپریز ٹیم نے ایک جدید ریلی ٹرک ، پراگا وی ٤ ایس ڈی کےآرکو پیش کیا ہے، جو ڈاکار ریلی ٢٠٢٠میں شرکت کرے گی۔


ریلی ٹرک تقریبا ١٠٠٠بی ایچ پی کے آئیوکو انجن سے لیس ہے جو آٹومیٹک گیئرباکس کے ساتھ بالکل مطابقت رکھتا ہے۔ اس تکنیکی اپ گریڈ نے ٹرک کے توازن اور کشش ثقل کے مرکزکو بدل دیا۔ دیگر ایجادات میں سے یہ ٹرک ایک کم اور ہلکا جسمانی ڈھانچہ اور ترمیم شدہ کولنگ سسٹم ہیں۔


انسٹا فاریکس لوپریز ٹیم اور پراگا ، چیک برانڈ کے مابین پراگا وی٤ ایس ڈی کےآر کو ایک نتیجہ خیز تعاون کے سلسلے میں ڈیزائن کیا گیا ہے جو ١٩٠٧سے مشہور ہے۔


«الی لوپریس نے اس پر تبصرہ کیا کہ اس میں بہت ساری تبدیلیاں آرہی ہیں کیونکہ یہ بنیادی طور پر ایک نیا ٹرک ہے۔»


در اصل ، ریلی کی ٹیم نے جزیرہ نما عرب میں ٹرک کی جانچ کرنے کیلئے ارادہ بنایا تھا۔ تاہم، پہلی کامیاب ڈرائیوز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، تمام عملہ نے یورپ میں ہی مزید جانچ کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا۔


« میں درحقیقت ریت اور ٹیلوں میں ٹرک کی جانچ کرنا چاہتا تھا ، کیوں کہ میں گیئر باکس کے بارے میں تھوڑا سا پریشان تھا۔ خودکار گیئر باکس بہترین کام کرتا ہے۔ مجھےیہ بات واقعی پسند ہے کہ ٹرک کس طرح بینکینگ سے نمٹ رہا ہے۔ ہم ورکشاپ میں تمام چھوٹی چھوٹی تفصیلات کو ختم کرنے پر توجہ دینا چاہتے ہیں، اس سے بھی فرق پڑتا ہے۔ حتی کہ ڈکار میں کچھ نہایت ہی چھوٹے ہولڈرز ایک بہت بڑا مسئلہ بن سکتے ہیں ، لہذا ہماری توجہ کلیمپ، اختتامی ٹکڑوں ، ٹیوبوں اور ہر طرح کی تفصیلات کو بہتر بنانے پر مرکوز ہیں» الی لوپریس نے ایسا کہا۔


ڈاکار ریلی ٢٠٢٠سعودی عرب میں ٥ جنوری سے ٧ جنوری تک مںعقد ہوگی۔ لیجنڈری ریلی ریڈ کا راستہ تقریبا ٩٠٠٠ کلومیٹر لمبا ہے۔ ریس کے دوران ، پراگا وی 4 ایس ڈی کے آر الی لوپریس کے پائلٹ کی مدد سے نیوی گیٹر خالد الکندی ، متحدہ عرب امارات اور چیک میکینک پیٹر پوکورا تعاون کریں گے۔

لسٹ کی طرف واپسی


Other company news

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback