empty
 
 
04.03.2021 08:38 AM
پیش گوئی اور تجارتی سگنل 4 مارچ کو یورو / امریکی ڈالر کے لئے۔ سی او ٹی رپورٹ۔ کل کی تجاویز اور دن کے دوران جوڑی کی نقل و حرکت کا تفصیلی تجزیہ

یورو / امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/ڈالر کی جوڑی 2 مارچ کو بہت پُرسکون طریقے سے گھنٹہ وار چارٹ پر ٹریڈ کرتی رہی ہے۔ کم سے کم زیادہ اتار چڑھاؤ نوٹس نہیں کیا گیا۔ راتوں رات کاروبار اضافی پرسکون رہا ، اس جوڑی نے پوری رات تقریباً 10 پوائنٹس کی حدود میں گزاری۔ حرکت لندن اسٹاک ایکسچینج کے افتتاح کے بعد شروع ہوئی۔ پہلے، بُلز نے اوپر کے رحجان کو جاری رکھنے کی کوشش کی جو ایک دن پہلے شروع ہوا، تاہم انہوں نے جلد ہار مان لی۔ سینکو اسپین بی لائن سے قیمت کے ری باؤنڈ نے دن میں نیچے کی جانب کی حرکت کے پہلے راؤنڈ کو شروع کیا۔ کل کی پیش گوئی میں، ہم نے آپ کو اس لائن سے یا کیجن سن لائن سے ری باؤنڈ کے موقع پر بئیرش ٹریڈ کا مشورہ دیا، اس لئے پہلا اشارہ جو دن میں بنا وہ فروخت کا اشارہ ہے۔ اس کے بعد، بئیرز 30 پوائنٹس سے نیچے گئے، لیکن 1.2032-1.2042 کے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے۔ یورپی یونین سروسز پی ایم آئی کے صبح جاری ہونے کے بعد(چارٹ میں فیگر 1)، سینکو اسپین بی لائن کے نیچے ایک نیا اضافہ ہوا۔ یہ انڈیکیٹر تجزیہ کاروں کی پیش گوئی سے بہتر نکلا اور پچھلی رپورٹ (44.7-45.7) کی مقابلے میں بڑھا۔ لہٰذا، یہ قدرتی طور پر 37 پوائنٹس سے بڑھا۔ تاہم، سینکو اسپین بی لائن کے قریب بُل دوبارہ مڑے ، ایک ری باؤنڈ ہوا، اور قیمت کم ہوگئی ، جس نے ایک دن میں دوسرا فروخت کا سگنل بنا دیا۔ چارٹ واضح طور پر دکھاتا ہے کہ قیمت نے سینکو اسپین بی لائن سے اوپر 20 منٹ سے زیادہ نہیں گزارے۔ دوسرا اشارہ طاقتور تھا، اس کے نتیجے میں، قیمتیں ٹریڈرز کے لئے 50 پوائنٹس کا منافع لاتے ہوئے،1.2032-1.2042 کے ہدف ایریا تک گریں۔ فیگر 2، 3 اور 4 پوائیویٹ سیکٹر (2) میں ملازموں کی تعداد میں تبدیلی پر اے ڈی پی کی رپورٹ، امریکی سروسز سیکٹر میں کاروباری سرگرمی کی انڈیکس (3)اور امریکہ میں آئی ایس ایم کے نان مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لئے اے ڈی پی انڈیکس (4) کی اشاعت کے وقت کو نشان زد کرتی ہیں۔ دو سب سے اہم رپورٹس، اے ڈی پی، آئی ایس ایم، پیش گوئی کی نسبت نمایاں طور پر بہت بری نکلی۔ پوائیویٹ سیکٹر میں نوکریوں کی تعداد صرف 117,000( 203,000 کی پیش گوئی کے خلاف) تک بڑھی اور آئی ایس ایم انڈیکس 58.7 سے 55.3 تک گری۔ لہٰذا، ان رپورٹس کے جاری ہونے کے بعد اوپر کی حرکت شروع ہوئی، جس پر کام کیا جاسکتا ہے ، جس نے 1.2032-1.2042 کے ایریا سے دو ری باؤنڈ کو مد نظر رکھا۔

یورو / امریکی ڈالر - 1 ایچ

This image is no longer relevant

ہم گھنٹہ وار چارٹ پر معاملات کی حالت کی ایک مزید عمومی تصویر دیکھ سکتے ہیں۔ بئیرز 3 مارچ کو 1.2032-1.2042 کے ایریا پر قابو پانے میں ناکام ہو گئے، اس لئے اب جوڑی کی قیمتوں کا کیجن سن لائن کی جانب واپس آنے کا امکان ہے اور وہ اس لائن اور سینکو اسپین بی لائن سے اوپر ترتیب پانے کی کوشش کریں گی۔ آپ کو 1.2032-1.2042 کے ایریا سے اس کے ری باؤنڈ (نیا) کی صورت میں 4 مارچ کو یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کو خریدنے کا مشورہ دیا، اور اگر قیمت کیجن سن اور سینکو اسپین بی لائن کے اوپر ترتیب پاتی ہے یا اوپر سے ان سے ری باؤنڈ کرتی ہے(اس کے لئے بُلز کو پہلے اسے عبور کرنا ہو گا)۔ آپ کو کیجن سین، سینکو اسپین بی لائن یا 1.2145 لیول سے ری باؤنڈ کی صورت میں جوڑی کو فروخت کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ میں ان کے اوپر جانے کے بعد، قیمت کے ان لیولز (لائنز) سے نیچے ترتیب پانے پر جوڑی کی فروخت کا مشورہ دیتا ہوں۔ آپ قیمت کے 1.2032-1.2042 کو عبور کرنے پر جوڑی کو فروخت کر سکتے ہیں۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ اسٹاپ لاس کے لیول کو توڑنے کے لئے مقرر کریں اگر قیمت 15-2 پوائنٹس درست سمت میں منتقل ہوجائے۔ آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ قریب ترین ہدف کے لیول یا لائن کے قریب فائدہ اٹھائیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی پچھلے رپورٹنگ ہفتے (فروری 16-22) کے دوران 30 پوائنٹس سے بڑھی۔ حالیہ ہفتوں میں ہم نے طویل مدتی اوپر کے رحجان کو شروع کرنا جاری رکھا۔ اس کو جزوی طور پر اس کو کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) رپورٹس سے سپورٹ حاصل ہوئی۔ پچھلے دو ہفتوں میں، بڑے کھلاڑیوں کا مزاج نمایاں طور پر تبدیل نہیں ہوا ہے، اور جب رپورٹ جاری ہوئی، پیشہ ور ٹریڈرز کے مابین کھلی طویل پوزیشنز کی تعداد کھلی مختصر پوزیشنز سے تین گنا تجاوز کر گئی۔ لہٰذا، بُلش مزاج کے ساتھ۔ جدید سی او ٹی رپورٹ نے کوئی بڑی تبدیلیاں ظاہر نہیں کیں۔ ٹریڈرز کے غیر تجارتی گروپس نے رپورٹنگ ہفتے کے دوران 6,500 خرید کے کنٹریکٹس (طویل) اور فروخت کے کنٹریکٹس (مختصر) کھولے۔ لہٰذا، ٹریڈرز کے اس گروپ کی نیٹ پوزیشن کسی بھی طرح تبدیل نہیں ہوئی، اور مزاج نہ زیادہ بُلش ہوا نہ ہی بئیرش۔ تاہم، مسلسل تین ہفتوں میں، چارٹ میں پہلے انڈیکیٹر نے غیر تجارتی ٹریڈرز کے نہ بدلنے والے جذبات (جسے ہم یاد کرتے ہیں، وہ فارن ایکسچینج مارکیٹ کا انجن ہیں) کا اشارہ کیا۔ سبز اور سرخ لائنز ان تین ہفتوں میں نہ ہی بڑھیں اور نہ کم ہوئیں، لہٰذا، بڑے کھلاڑیوں نے انتظار اور دیکھنے کا رویہ اپنایا، جیسا یہ تھا۔ لیکن وہ دن جب جوڑی کا زوال ہوا (اس ہفتے کی جمعرات اور جمعہ) وہ نئی سی او ٹی رپورٹس میں شامل نہیں تھے۔ لہٰذا، پچھلے سال کی ستمبر کے شروع سے، بڑے کھلاڑی نیچے کی رحجان کا مقصد بنا رہے تھے، لیکن عالمی بنیادی عناصر نے اسے شروع ہونے سے بچایا۔ ہم نے پہلے بھی عالمی بنیادی عناصر کا ایک سے زائد بار ذکر کیا ہے، یہ سب امریکہ میں 2020 میں رقم کی فراہمی میں اضافے میں بدل جاتا ہے۔

تصاویر کی وضاحت:

سپورٹ اور ریزسٹنس/مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور ریزسٹنس ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$8000 مزید!
    ہم مارچ قرعہ اندازی کرتے ہیں $8000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback