05.03.202108:06 Forex Analysis & Reviews: جی بی پی/امریکی ڈالر کی جوڑی کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 5 مارچ۔ سی او ٹی رپورٹ۔ کل کی تجاویز کا تفصیلی جائزہ اور جوڑی کی دن میں حرکت

جی بی پی / امریکی ڈالر - 5 منٹ

Exchange Rates 05.03.2021 analysis

تکنیکی نقطہ نظر سے، جی بی پی/امریکی ڈالر کی جوڑی نے 4 مارچ کو حیرت انگیز طریقے سے ٹریڈ کی۔ شام کو مارکیٹ تقریباً فلیٹ تھی، جیسا کہ اکثر ہوتا ہے اور اتار چڑھاؤ فلور سے نیچے تھا۔ کوئی حیرت نہیں۔ یورپین ٹریڈنگ سیشن کے شروع میں مارکیٹ نے اطراف میں ذرا سا سوئنگ شروع کیا، لیکن اس نے کوئی اشارہ پیدا نہیں کیا، چونکہ قیمت اہم لیول یا لائن تک نہیں پہنچی۔ امیدیں میکرواکنامک اشاعتوں اور بنیادی پسِ منظر پر تھیں۔ پہلی رپورٹ صبح کو برطانیہ میں جاری ہوئی - تعمیراتی سیکٹر میں کاروباری سرگرمی کی انڈیکس 49.2 سے 53.3 تک بڑھی، جس نے تقریر میں سلسلہ وار مضبوطی شروع کی، جو سارا دن فیڈرل ریزرو چئیرمیں جیروم پاول کی تقریر تک جاری رہی۔ بدقسمتی سے، اس رپورٹ نے جوڑی کو اشارہ پیدا کرنے کے قابل نہیں بنایا، اس لئے ٹریڈرز کے پاس اس حرکت پر کام کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ لیکن قیمت نے شام کو 1.3998 لیول کے قریب حرکت کی، جو تب تک تھی جب پاول کی تقریر شروع کی۔ ہماری تجاویز کے مطابق، اس لیول سے ایک ری باؤنڈ یا اس پر قابو پانے کی توقع کرنی چاہئے۔ اس کے نتیجے میں، پہلا کام ہوا- بنیادی ایونٹ کو نمبر 3 سے ظاہر کیا گیا ہے - اس کے نتیجے میں، بئیرز نے پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی پر دباؤ ڈالنا شروع کیا، جو دن کے باقی حصے میں اس میں نمایاں زوال کا باعث بنا۔ مارکیٹ نے پاول کے بیانات سنے، کیونکہ انہوں نے یقین دلایا کہ مہنگائی طویل مدت میں 2 فیصد سے تجاوز نہیں کرے گی۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فیڈ کن طریقوں سے افراطِ زر کو روکے گا، لیکن ٹریڈرز اس کے بارے میں پُر سکون ہوئے ہیں اور ٹریژری ییلڈ میں پاول کی تقریر کے بعد اضافہ رک سکتا ہے۔ فروخت کے اشارے نے کہیں 1.3975 کے لیول پر کام کرنا شروع کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں ، قیمتیں 1.3885 کے پہلے ہدف تک گِر گئیں ، جس سے تاجروں کو تقریباً 90 پوائنٹس کا نفع ملا۔ اہم چیز یہ ہے کہ اشارہ مضبوط اور واضح نکلا ہے اور یہ ایک اہم بنیادی واقعہ کے ساتھ بھی ملا ، جس نے اسے صرف مضبوط کیا۔

جی بی پی / امریکی ڈالر - 1 ایچ

Exchange Rates 05.03.2021 analysis

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی نے گھنٹہ وار ٹائم فریم چارٹ پر نیچے کی جانب حرکت کی ہے، لیکن ٹرینڈ اب پہچانا نہیں جا سکتا۔ کوئی ٹرینڈ لائن یا چینل نہیں ہے۔ بُلز تیسری بار 1.3998 لیول پر قابو نہیں پا سکتے، اس لئے اوپر والے رجحان کی بحالی ابھی کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، بئیرز جوڑی کو مزید نیچے نہیں کھینچ سکتے۔ یہاں ایک قسم کا فلیٹ ہے۔ اگر ایسا ہو، تو 1.3857 یا 1.3885 سے ری باؤنڈ کیجن سین لائن اور 1.3998 لیول کے ہدف کے ساتھ اوپر کی جانب کی حرکت کا نیا دور شروع ہو سکتا ہے۔ برطانیہ میں آج کی تاریخ تک کوئی اہم ایونٹس یا اشاعت ہونا طے نہیں ہیں۔ اس لئے، آپ کو امریکی رپورٹس پر توجہ دینی چاہئے، جو سہ پہر میں شائع ہو گی۔ سب سے اہم رپورٹ- نان فارم پے رولز، ٹریڈرز کو ایک بار پھر مایوس کر سکتی ہے، کیونکہ پچھلی اے ڈی پی رپورٹ پیش گوئی کی نسبت کمزور نکلی۔ اشاروں پر- ہمیشہ کی طرح- ہم ری باؤنڈ یا ایک بار اہم لائنز، لیولز، ایریاز پر قابو پانے کے بعد کام کرتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ اعلٰی فریم کی تکنیکی تصویر کو واضح کرنے کے لئے 5 منٹ کا ٹائم فریم موجود ہے۔ اس پر سگنلز کی نگرانی کی جانی چاہئے۔ جب سگنل تیار کرتے ہو اور سودے کھولتے ہو تو آپ کو اسٹاپ لاس کے ساتھ واضح طور پر کام کرنا چاہئے، اور اسے صحیح سمت میں 15-20 پوائنٹس گزرنے کے بعد بریک ایون پر ڈالنا چاہئے۔

ہم یہ بھی تجویز دیتے ہیں کہ آپ خود کو یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کے لئے پیش گوئی اور ٹریڈنگ اشاروں سے واقف کریں۔

سی او ٹی رپورٹ

Exchange Rates 05.03.2021 analysis

جی بی پی/ امریکی ڈالر کی جوڑی پچھلے رپورٹنگ ہفتے (16-22 فروری) میں 150 پوائنٹس سے بڑھی۔ پچھلی دو کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) رپورٹس نے واضح طور پر ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے مابین بُلش جذبات میں اضافے کا اشارہ کیا۔ اس لئے، عام طور پر، بڑے کھلاڑیوں کا مزاج اور جو مارکیٹ میں ہو رہا ہے وہ ہم آہنگ ہوا۔ غیر تجارتی ٹریڈرز نے گذشتہ رپورٹنگ ہفتے کے دوران معمولی تعداد میں نئے کنٹریکٹس/ معاہدوں کا آغاز کیا۔ صرف 1000 خرید کے کنٹریکٹس/معاہدے (طویل) اور 1200 فروخت کے کنٹریکٹس/معاہدے (مختصر)۔ لہٰذا، ٹریڈرز کی اس قسم کے گروپ کی نیٹ پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی، اس کے ساتھ ساتھ کھلے کنٹریکٹ کی کُل تعداد۔ چنانچہ، مارکیٹ میں کوئی بڑی تبدیلیاں نہیں ہونی چاہئیں۔ بہرحال، پاؤنڈ نے تیزی سے بڑھنا جاری رکھا، اس لئے ہم اس مفروضے پر واپس آتے ہیں کہ پاؤنڈ کی مانگ زیادہ رہتی ہے، لیکن امریکہ ڈالر کی بہت زیادہ فراہمی پاؤنڈ کی مضبوطی میں بڑا کردار ادا کرتی ہے، جو نتیجے میں کم ہورہی ہے۔ سی او ٹی رپورٹس ڈالر کی مانگ اور فراہمی کو شامل نہیں کرتیں، اس لئے اگر وہ حجم میں نمایاں طور پر تبدیلی آتی ہے، تو پھر یہ یا وہ کرنسی سی او ٹی کی اصلاح کے بغیر حرکت کر سکتی ہے۔ ہم پاؤنڈ کے لئے تقریباً یہی تصویر دیکھتے ہیں۔ پہلے انڈیکیٹر نے تمام وقت میں واضح بُلش جذبات کو ظاہر نہیں کیا جو چارٹ میں دکھایا گیا ہے۔ سبز اور سرخ لائنز مسلسل ایک دوسرے کو عبور کرتی ہیں اور حرکت کی سمت کو بدلتی ہیں۔ جو پیشہ ور ٹریڈرز کے مابین واضح حکمتِ عملی کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ لیکن اس وقت میں پاؤنڈ مستقل طور پر بڑھتا رہا۔

تصاویر کی وضاحت:

سپورٹ اور ریزسٹنس/مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور ریزسٹنس ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

*تعینات کیا مراد ہے مارکیٹ کے تجزیات یہاں ارسال کیے جاتے ہیں جس کا مقصد آپ کی بیداری بڑھانا ہے، لیکن تجارت کرنے کے لئے ہدایات دینا نہیں.

Benefit from analysts’ recommendations right now
Top up trading account
Open trading account

InstaForex analytical reviews will make you fully aware of market trends! Being an InstaForex client, you are provided with a large number of free services for efficient trading.

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.