empty
 
 
16.06.2021 07:52 AM
برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کے لئے پیش گوئی اور تجارتی سگنل برائے 16 جون کو۔ پچھلے جائزہ کا تجزیہ اور بدھ کے روز جوڑی کی رفتار

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

کل برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کی جوڑی 100 پوائنٹس سے بلندی سے نیچے کی جانب گئی، اس لئے قیمت نے دن کے دوران یورو/ڈالر کی جوڑی کی نسبت بہت سی اہم لائینیں اور سطحیں عبور کیں۔ چنانچہ، بہت سے تجارتی اشارے پیدا ہوئے تھے۔ فروخت کا پہلا تجارتی اشارہ یورپی تجارتی سیشن کے آغاز کریٹیکل کیجن سن لائن سے پلٹنے پر بنا۔ تاہم، اس کے ساتھ ہی، برطانیہ نے بے روزگاری، اجرتوں اور بے روزگاری کے فوائد کے دعٰوں پر ڈیٹا شائع کیا، جو تاجروں کی توقعات سے مضبوط نکلا۔ لیکن جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اس ڈیٹا کا برطانوی کرنسی پر کوئی فائدہ مند اثر نہیں پڑا۔ لہٰذا، ان رپورٹوں کے جاری ہونے کے 20 منٹ کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ کیجن سن سے پلٹنا غلط نہیں تھا، جس کا مطلب ہے کہ مختصر پوزیشنز کو کھولنا چاہیئے تھا۔ مزید قیمت 100 پوائنٹس سے گری، جس کا اوپر ذکر کیا گیا ہے۔ راستے میں 1.4101 اور 1.4080 کی انتہائی سطحوں کو عبور کیا گیا، جس کے گرد کسی کو کوئی ایکشن نہیں لینا چاہئیے تھا، لیکن صرف مختصر پوزیشنز میں رہیں۔ جس کے نتیجے میں، قیمت 1.4053 کے سپورٹ لیول سے بھی نیچے گر گئی۔ یاد کریں کہ عمومی سپورٹ سطحوں کے قریب کوئی تجارتی اشارے نہیں بنتے۔ اور یہ بہت نازک لمحہ تھا کیونکہ قیمت یورپی سیشن کے آغاز میں اوپر گئی اور بڑھنا شروع کیا۔ لہٰذا، 1.4053 سطح کو مختصر پوزیشنوں کو بند کرنے کے لئے خصوصی طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جس کے نتیجے میں، تاجر پہلے اشارے پر 56 پوائنٹس حاصل کر سکتے تھے۔ لیکن یہاں تک کہ اگر تاجروں نے 1.4080 کی سطح کے قریب معاہدے کو بند کردیا ، تب بھی انہیں کئی دسیوں منافع ملا۔ امریکی تجارتی اجلاس میں ایک واضح فلیٹ 1.4080 کی سطح سے شروع ہوا۔ قیمت نے کئی گھنٹوں تک سطح کے ساتھ تجارت کی ، لہٰذا یہاں کوئی نئی تجارتی پوزیشن نہیں کھلنی چاہئے تھی۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 16 جون۔ امریکی ڈالر میں 400 پوائنٹس تک اضافے کا امکان ہے ، لیکن اس میں 3 مہینوں تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤںڈ نے گھنٹہ وار ٹائم فریم پر 1.4100-1.4220 افقی چینل کو چھوڑا۔ لہٰذا، ہم ڈالر کی معمولی مضبوطی پر انحصار کر سکتے ہیں، جو حال ہی میں دکھ کے ساتھ اوپر چڑھ گیا ہے، لیکن یورو اور پاؤنڈ کے مقابلے میں اب بھی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ درست، ہر چیز آج کی فیڈرل ریزرو میٹنگ کی وجہ سے تبدیل ہو سکتی ہے، جس کے دوران ہم ہاکش نوٹس کے مشاہدے کا امکان نہیں رکھتے ہیں۔ بہرحال، جب ڈالر میں اضافہ ہو رہا ہے، یہ غیر یقینی اور کمزور طریقے سے بڑھ رہا ہے۔ رحجان اب نیچے کی جانب ہے، لیکن یورو کے معاملے میں، یہ رجحان فلیٹ کے تصور پر متفق ہے۔ تکنیکی اصطلاح میں، ہم آپ کی توجہ سب سے اہم لیولز کی جانب مبذول کروانا جاری رکھتے ہیں اور ان پر تجارت کی تجویز دیتے ہیں: 1.4008، 1.4080، 1.4101 اور 1.4200۔ یہ لیول طویل عرصے سے تبدیل نہیں ہوئے، کیونکہ قیمت محدود رینج میں رہتی ہے۔ سینکو اسپین بی (1.4165) اور کیجن-سن (1.4109) لائینئں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں، لیکن وہ فلیٹ میں کمزور ہیں۔ جب قیمت دائیں سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ ایک بہت اہم افراطِ زر کی رپورٹ بدھ کو برطانیہ میں جاری ہو گی، جسے تاجر نظر انداز نہیں کر سکتے۔ اگرچہ ہر چیز اس بات پر منحصر ہے کہ مئی میں افراط، زر میں کتنا اضافہ ہو گا۔ پیش گوئیاں کہتی ہیں کہ یہ 1.8% y/y تک پہنچ سکتی ہے۔ اگر اس میں زیادہ اضافہ ہوتا ہے تو پھر پاؤںڈ مارکیٹ کی جانب سے دباؤ میں ہو سکتا ہے۔ فیڈ میٹنگ کے نتائج کا خلاصہ شام کو پیش کیا جائے گا۔ یہ ہمیشہ ایک اہم واقعہ ہوتا ہے لیکن اس وقت تک تاجر پہلے سے مارکیٹ کو چھوڑ سکتے ہیں اور تمام تجارتی ٹرانزیکشنز کو بند کر سکتے ہیں تاکہ بیکار ہونے کا خطرہ نہ ہو ، کیوں کہ ردِ عمل غیر متوقع ہوسکتا ہے۔

ہم آپ کو یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالرکی جوڑی پچھلے رپورٹنگ ہفتے (جون 1-7) کے دوران 25 پوائنٹس سے گری۔ تاہم، عام طور پر کسی کو اوپر کی جانب عالمی رحجان کی سمت پر کوئی شبہ نہیں، اور حالیہ ہفتے میں حرکت بالکل فلیٹ رہی ہے۔ تاجروں کی تازہ ترین کمٹمنٹ (سی او ٹی) کی رپورٹ نے ظاہر کیا کہ پیشہ ور تاجروں نے خرید (طویل) اورفروخت (مختصر) کے معاہدے کی تقریباً ایک جیسی تعداد کو بند کیا۔ یہ وہ لمحہ ہے جو بہت واضح ظاہر کرتا ہے کہ اب پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ تاہم، عمومی طور پر، پاؤنڈ میں اضافہ جاری رہتا ہے اور واقعی اصلاح نہیں ہو سکتی۔ اس کے ساتھ ہی بڑے کھلاڑیوں کی نیٹ پوزیشن کا سائز عملی طور پر تبدیل نہیں ہوتا۔ مارچ کے آغاز سے ہی نیٹ پوزیشن میں تبدیلیاں معمولی رہی ہیں ، جو پہلے اور دوسرے دونوں اشاروں کے ذریعہ دکھایا گیا ہے۔ مزید براں، پاؤنڈ غیر تجارتی تاجروں کے تیزی کے جذبات کے غیر مطابق، ترقی کو ظاہر کرتا رہتا ہے۔ لہٰذا، ہم امریکی معیشت میں کھربوں ڈالر کےاضافے جیسے عالمی عوامل کے بارے میں بات کرتے رہتے ہیں ، جو ہمارے نقطہ نظر سے برطانوی کرنسی کی مضبوطی کی بنیادی وجہ ہے۔ رجحان کے پچھلے حصے کو اکتوبر 2020 اور مارچ 2021 کے درمیان دیکھیں۔ پاؤنڈ میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جبکہ تجارتی اور غیر تجارتی گروہوں کے تاجروں کی نیٹ پوزیشن میں عملی طور پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ یعنی، بڑے کھلاڑی اس وقت اپنی طویل پوزیشنز میں اضافہ نہیں کرتے۔ اس کے ساتھ ہی پاؤںڈ عملی طور پر کسی پُل بیک کے بغیر 1400 پوائنٹس سے بڑھا۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback