empty
 
 
14.07.2021 01:29 PM
جی بی پی / امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 14 جولائی۔ پچھلے جائزے کا تجزیہ اور بدھ کے روز جوڑی کی رفتار

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی 13 جولائی کو بہت زیادہ تغیر کے ساتھ تجارت کر رہی تھی۔ یہ دن کی کم سطح سے بلند تک 110 پوائنٹس سے گزری۔ امریکی افراطِ زر کی رپورٹ کی اشاعت کے بعد قیمتیں 60 پوائنٹس سے گریں۔ تاہم، پاونڈ میں دن کے پہلے حصے میں گرنے کی واضح صلاحیت تھی۔ تاہم، یہ کششِ ثقل رحجان نہیں کہلائی جا سکتی۔ پچھلے ہفتے، نہ ہی پاؤنڈ اور نہ امریکی ڈالر واضح طور پر مزید حرکت کی سمت کو متعین کر سکا، اور جوڑی زیادہ تر اطراف میں حرکت کر رہی ہے۔ اصولی طور پر، گذشتہ دن کے تمام میکرواکنامک اور بنیادی عناصر پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی کے لئے ویسے ہی تھے جیسے یورو/ڈالر کی جوڑی کے لئے تھے۔ بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلے نے صبح تقریر کی، لیکن معیشت اور مانیٹری پالیسی کے موضوع پر بات نہیں کی۔ لہٰذا، تاجروں کے پاس ان کی تقریر کے دوران ردِ عمل کے لئے کچھ نہیں تھا۔ اب آئیے تجارتی اشاروں کی بات کرتے ہیں۔ پہلا اشارہ یورپی تجارتی سیشن کے دوران بنا، لیکن میں اسے درست اور واضح نہیں کہہ سکتا۔ قیمت سے سینکو اسپین بی لائن اور 1.3859 کی انتہائی سطح کو عبور کیا، جس کے بعد یہ متعدد گھنٹوں تک ان لائنوں کے ساتھ گزرتی رہی۔ لہٰذا، تاجر مختصر پوزیشنز کھول سکتے ہیں، تاہم امریکہ افراطِ زر کی رپورٹ کی اشاعت سے پہلے، انہیں دستی طور پر بند (جو کوئی نفع یا نقصان نہیں لایا ہو گا) کرنا تھا یا سینکو اسپین بی (جس نے 45 پوائنٹس کمانے کا موقع دیا ہو گا) سے اوپر اسٹاپ لاس ترتیب دینا تھا۔ مزید تمام اشاروں پر کام نہیں ہونا چاہئیے تھا، کیونکہ وہ اہم رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد بنے تھے، جس کے بعد قیمت تیزی سے 60 پوائنٹس سے گری۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 14 جولائی۔ یورو اہم کرنسی کی جوڑی کو تجارت کرنے میں تاجروں کی ہچکچاہٹ سے بہت نیچے میں گر رہا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 14 جولائی۔ امریکہ میں افراطِ زر میں اضافہ جاری ہے۔ برطانوی حکومت 19 جولائی کو قرنطین کے احکامات کو ختم کرے گا۔

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 1 گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم پر ابھی بھی کوئی رحجان لائن یا چینل نہیں ہے اور پاؤنڈ کی حرکیات بہت غیر معمولی دکھائی دیتی ہیں۔ کوئی رحجان نہیں ہے اس لئے ابھی گھنٹہ وار ٹائم فریم پر تجارت انتہائی مشکل ہے۔ چونکہ قیمت نے کچھ دن پہلے گذشتہ مقامی بلند سطح (1.3898) کو عبور کیا ہے، یہاں بہت سی امیدیں تھی کہ اوپر کی حرکت جاری رہے گی۔ تاہم، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ بُلز اس حرکت میں ناکام ہو گئے اور قیمتیں ایک بار نیچے چلی گئیں۔ مجموعی طور پر، پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی اس وقت کی سب سے مبہم کرنسی کی جوڑی ہے۔ تکنیکی اصلاح میں ہم آپ کی توجہ سب سے اہم سطحوں کی جانب مبذول کروانا جاری رکھتے ہیں اور ان پر تجارت کی تجویز دیتے ہیں: 1.3731، 1.3800، 1.3859 اور 1.3898۔ سینکو اسپین بی (1.3834) اور کیجن-سن (1.3825) لائینئں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ برطانیہ کی افراطِ زر کی رپورٹ بدھ کو جاری ہو گی، جو مارکیٹ کے بھرپور ردِ عمل کا باعث بن سکتا ہے۔ تاہم، ہر چیز اس پر منحصر ہے کہ افراطِ زر کتنا بڑھتا یا کم ہوتا ہے۔ یاد کریں کہ کل کی امریکی افراطِ زر کی رپورٹ پیش گوئی سے بہت مختلف تھی، اس لئے اس کے جاری ہونے کے بعد بہت طاقتور حرکات ہوئیں۔ فیڈرل ریزرو چئیرمین جیروم پاول شام کو تقریر کریں گے، جو مارکیٹ میں ان تمام جوڑیوں کے لئے طاقتور حرکت کا باعث بن سکتا ہے جن میں ڈالر موجود ہے۔

ہم آپ کو یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالرکی جوڑی پچھلے رپورٹنگ ہفتے (29 جون سے 5 جولائی) کے دوران 35 پوائنٹس سے گری۔ تاہم، جمعہ کے دن برطانوی کرنسی میں اوپر کی جانب ہونے والے منافع نئی شائع کی گئی کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ میں شامل نہیں تھے۔ لہٰذا، ہم ابھی نہیں جان سکتے کہ آیا بڑے کھلاڑیوں کا مزاج پچھلے کچھ تجارتی دنوں میں زیادہ بُلش ہو گیا ہے۔ ایک یقین دہانی کے طور پر، سی او ٹی رپورٹیں تین دن کے التواء سے جاری ہوتی ہیں۔ تاہم، حتٰی کہ نئی شائع کردہ سی او ٹی رپورٹ کے مطابق، ہم یہ نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ تاجروں کا "غیر تجارتی" گروپ مزید بُلش ہو گیا ہے۔ پیشہ ور تاجروں نے رپورٹنگ ہفتے میں تقریباً 5000 خرید کے معاہدے (طویل) اور تقریباً 2000 فروخت (مختصر) کے معاہدے کھولے۔ لہٰذا، تاجروں کے اس گروپ کی نیٹ پوزیشن میں 3000 معاہدوں سے اضافہ ہوا ہے۔ خریداری کے کھلے معاہدوں کی کُل تعداد بھی فروخت کے معاہدوں سے تجاوز کر گئی۔ اس لئے، برطانوی کرنسی کے پاس سی او ٹی رپورٹ کے مطابق اوپر کا رحجان دوبارہ شروع کرنے کا شاندار موقع ہے۔ مزید براں، عالمی تکنیکی اور بنیادی عناصر بھی اس کے حق میں ہیں۔ یہ انڈیکیٹرز اب مکمل غیر یقینی ظاہر کر رہے ہیں۔ ایک جانب، سبز اور سرخ لائنیں ("غیر تجارتی" اور "تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشنز) ایک دوسرے کے قریب پہنچ رہی ہیں، جو رحجان کے ختم ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔ دوسری جانب پاؤنڈ میں سرگرمی سے اضافہ ہو رہا تھا، یہ لائنیں ایک دوسرے سے دور نہیں گئیں، جو ان بیرونی عناصر کی موجودگی کا بتاتا ہے جو ڈالر اور پاؤنڈ کی فراہمی اور طلب پر اثرانداز ہوتا ہے۔ دوسرا انڈیکیٹر یہ ظاہر کرتا ہے کہ پیشہ ور تاجروں کی نیٹ پوزیشن میں مارچ سے کمی ہو رہی ہے لیکن ان کا مزاج ابھی بھی بُلش ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback