empty
 
 

16.09.202108:02 Forex Analysis & Reviews: یورو/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 16 ستمبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ کم اتار چڑھاؤ کے ساتھ کُل فلیٹ۔

یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

Exchange Rates 16.09.2021 analysis

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کے لئے بدھ کو اتار چڑھاؤ ایک بار پھر بہت کم تھا اور صرف 33 پوائنٹس کا تھا۔ جیسا کہ ہم نے کل متنبہ کیا، یورپی یونین اور امریکہ میں صنعتی پیداوار پر رپورٹوں کا جوڑی کی حرکت اور مارکیٹوں کے مزاج پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ یہ اوپر چارٹ پر واضح دکھائی دیتا ہے: پہلی رپورٹ کو نمبر "1" سے دکھایا گیا ہے اور دوسری کو نمبر "2" سے۔ لہٰذا، نہ صرف کل اتار چڑھاؤ کم تھا، بلکہ جوڑی سارا دن اطراف میں حرکت کرتی رہی۔ اس لئے، معاشی رپورٹوں کے تجزیے کا کوئی جواز نہیں بنتا، اگرچہ یورپی یونین میں پیداوار کی رپورٹ تاجروں کے ردِ عمل کو اکسا سکتی ہے۔ جہاں تک تجارتی اشاروں کی بات ہے ان کے تجزیے میں کچھ خاص نہیں ہے۔ تمام اشارے کیجن سن اور سینکو اسپین بی لائینوں کے قریب بنے۔ کیونکہ یہ لائینیں ایک دوسرے کے قریب واقع ہیں، بہت سے اشارے تھے لیکن حرکات صرف چند تھیں۔ کریٹکل لائن سے استحکام کی صورت میں پہلا خرید کا اشارہ طویل پوزیشن کے ساتھ کام کر سکتا ہے۔ قیمتوں کے سینکو اسپین بی لائن سے نیچے ترتیب پانے کے بعد، طویل پوزیشنز کو کھلا رکھنا ممکن تھا۔ تاہم، بعد میں قیمت 1.1857 کی سطح تک بڑھنے میں ناکام ہوتے ہوئے سینکو اسپین بی کے نیچے ترتیب پائی، جہاں منافع لینا ممکن ہوا ہو گا۔ اور پھر یہ اچھلتے ہوئے ایک ساتھ کیجن سن لائن کی جانب واپس گئی۔ باضابطہ طور پر، کیجن سن لائن سے طویل پوزیشنز کو دوسری بار کھولنا ممکن تھا، لیکن اس بار قیمت سینکو اسپین بی سے دور جانے میں کامیاب نہیں ہوئی، اس لئے انہیں جتنا جلدی ممکن ہو سکا بند کرنا پڑا تھا۔ اس کے نتیجے میں، تاجر کچھ ہی پوائنٹس بنا سکے۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 16 ستمبر۔ امریکی افراطِ زر میں کمی سے مارکیٹ حیران ہے۔

برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 16 ستمبر۔ لندن نے برسلز کو شمالی آئرلینڈ پروٹوکول سے دستبردار ہونے کی دھمکی دی۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

Exchange Rates 16.09.2021 analysis

یورو/ڈالر کی جوڑی عمومی طور پر حالیہ دنوں میں گھنٹہ وار ٹائم فریم پر ایک ہی جگہ کھڑی رہی۔ وقتاً فوقتاً جوڑی کسی ایک سمت میں ٹوٹتی ہے لیکن فیوز فوری طور پر خشک ہوجاتا ہے، اور قیمت اپنی اصل جگہ پر واپس آجاتی ہے۔ لہٰذا، ابھی کوئی واضح رحجان نہیں ہے۔ قیمت نے نیچے کی رحجان لائن کو پار کیا، لیکن اوپر کی حرکت شروع نہیں کی۔ یہ اب نیچے کی حرکت کو بھی دوبارہ شروع نہیں کر سکتی۔ اس لئے، واقعات میں ترقی کا انتظار کریں اور ڈیلز کھولنے میں جلدی نہ کریں۔ جمعرات کو ہم تاجروں کی توجہ اہم سطحوں اور لائنوں کی جانب مبذول کروانا جاری رکھتے ہیں۔ 1.1750، 1.1805، 1.1857، 1.1894 ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سینکو اسپین بی (1.1822) اور کیجن-سن لائنیں (1.1810) ہیں۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ تاہم، بالکل فلیٹ (4 گھنٹے کے ٹائم فریم پر بالنجر بینڈ اس کا ثبوت ہے) کی صورت میں اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں کوئی کردار ادا نہیں کرتیں۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ 16 ستمبر کو امریکہ میں ریٹیل سیلز کی رپورٹ شائع ہو گی اور یورپی یونین میں یورپی سینٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈے تقریر کریں گی۔ ہم پہلی یا دوسری سے کوئی خاص بات کی توقع نہیں رکھتے۔ لیگارڈے گذشتہ جمعرات سے اب تک تین بار تقریر کر چکی ہیں اور ہر بار ان کی تقاریر پر کوئی ردِ عمل نہیں تھا۔ ریٹیل سیلز رپورٹ کسی حرکت کو شروع کر سکتی ہے لیکن اس کے طاقتور ہونے کا امکان نہیں ہے۔

ہم آپ کو برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

Exchange Rates 16.09.2021 analysis

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی میں گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (31 اگست - 6 ستمبر) کے دوران 75 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ لیکن کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹیں، جنہوں نے مسلسل متعدد ماہ سے غیر تجارتی تاجروں کی نیٹ پوزیشن میں کمی کا اشارہ کیا تھا، اس نے سطح 0 (پہلا انڈیکیٹر) سے پہلے یورپی کرنسی کی فروخت کو روک دیا۔ یعنی اس وقت "غیر تجارتی" گروپ کی طویل اور مختصر کھلی پوزیشنز کی تعداد ایک جیسی ہے، جو اس گروپ کے غیر جانبدار مزاج کو ظاہر کرتا ہے۔ باضابطہ طور پر یہ بُلش رہتا ہے، کیونکہ خرید کے (طویل) معاہدوں کی ذرا سی زیادہ تعداد بڑے کھلاڑیوں کے ہاتھ میں ہے، لیکن یہ فائدہ معمولی ہے۔ لہٰذا، سی او ٹی رپورٹ فی الحال انتہائی اہم سوالات کے جوابات نہیں دیتی ہیں۔ یعنی: کیا بئیر 1.1700 کی سطح پر قابو پانے کے قابل ہو جائئں گے تاکہ نیچے کی طرف رجحان پیدا کیا جا سکے؟ کیا بُلز نیا اوپر کا رحجان بنانے کے لئے تیار ہیں؟ رپورٹنگ ہفتے کے دوران، پیشہ ور تاجروں نے ایک ہزار سے کم خرید کے معاہدے (طویل) اور 16.5 ہزار فروخت کے معاہدے (مختصر) بند کئے۔ لہٰذا، نیٹ پوزیشن میں ایک ساتھ 15,000 کا اضافہ ہوا اور مزاج مزید بُلش ہو گیا۔ تاہم، فیڈ کے عنصر کو بھی نہیں بھولنا چاہئیے۔ ہم آپ کو یاد کرواتے جائیں کہ اگر امریکی معیشت میں رقم کا اضافہ جاری رہتا ہے تو یہ رقم کی فراہمی اور ڈالر کے قدرتی افراطِ زر میں اضافے کا باعث بنے گا۔ یعنی، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کھلاڑی یورپی کرنسی سے کیسے چھٹکارا پاتے ہیں، اگر فیڈرل ریزرو ایک ماہ میں 120 بلین ڈالر کو پرنٹ کرنا جاری رکھتے ہیں تو یہ ڈالر میں مضبوط ترقی کا باعث نہیں بنے گا اور اس کے برعکس۔ نوٹ کریں کہ اس وقت اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ فیڈ سے معیشت میں آنے والی زیادہ تر رقم اسٹاک مارکیٹ میں بہتی ہے۔ اگر سرمایہ کار حصص خریدنا بند کردیتے ہیں ، تو یہ مفت رقم کی فراہمی کا باعث بن سکتا ہے ، جو ڈالر میں نئے زوال کا باعث بنے گا۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

*تعینات کیا مراد ہے مارکیٹ کے تجزیات یہاں ارسال کیے جاتے ہیں جس کا مقصد آپ کی بیداری بڑھانا ہے، لیکن تجارت کرنے کے لئے ہدایات دینا نہیں.

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2021
Benefit from analysts’ recommendations right now
Top up trading account
Open trading account

InstaForex analytical reviews will make you fully aware of market trends! Being an InstaForex client, you are provided with a large number of free services for efficient trading.

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.