empty
 
 
20.09.2021 08:54 AM
یورو/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 20 ستمبر ۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ فیڈ میٹنگ کے موقع پر ڈالر مضبوط ہو رہا ہے۔

یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کے لئے اتار چڑھاؤ کافی زیادہ رہا اور ہفتے کے آخری تجارتی دن میں 63 پوائنٹس رہا۔ اگرچہ 63 پوائنٹس یورو/ڈالر کی جوڑی کے لئے بھی "زیادہ" نہیں ہیں۔ بہرحال، جوڑی ایک جگہ کھڑی نہیں رہی۔ کم سے کم سہ پہر میں۔ لہٰذا، ڈالر نے مسلسل دو دن میں اضافہ ظاہر کیا، جس کی وجہ صرف فیڈرل ریزرو کی آئندہ میٹنگ اور کیو ای پروگرام کے خاتمے کے حوالے سے مثبت مارکیٹ کی توقعات ہیں۔ جمعہ کو تمام معاشی اعدادوشمار کا جوڑی پر کوئی اثر نہیں ہوا تھا۔ یورپی افراطِ زر کی رپورٹ (چارٹ پر نمبر "1" سے دکھائی گئی ہے) جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں، مارکیٹوں کے کسی بھی ردِ عمل کا باعث نہیں بنی۔ تاہم، یہ انڈیکیٹر کا دوسرا تخمینہ تھا، جو پہلے - 3.0% y/y سے مختلف نہیں تھا۔ لہٰذا، کسی ردِ عمل کا نہ ہونا کسی حیرت کی بات نہیں۔ دوسری رپورٹ - امریکی صارفین کے جذبات کی انڈیکس - پیش گوئی سے بدتر نکلی، لیکن امریکی ڈالر میں پھر بھی اضافہ جاری رہا۔ اس لئے، یہ بھی کسی قسم کے ردِ عمل کا باعث نہیں بنی۔ آئیے اب تجارتی اشاروں کا جائزہ لیتے ہیں۔ درحقیقت، دن کے پہلے نصف میں ایک بھی تجارتی اشارہ نہیں بنا۔ دن کے دوسرے نصف میں مختصر پوزیشنز کے لئے ایک اشارہ تھا، جب قیمت نے 1.1750 کی انتہائی سطح پر قابو پایا۔ بدقسمتی سے، یہ اشارہ نیچے کی حرکت کے اختتام کے قریب بنا تھا، اس لئے زیادہ کمانا ممکن نہیں تھا۔ تاہم، مختصر پوزیشن تاجروں کے لئے 15 پوائنٹس کا منافع لا سکتی ہے جوکچھ نہ ہونے یا نقصان سے بہتر ہے۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

یہ گھنٹہ وار ٹائم فریم پر دیکھا جا سکتا ہے کہ نیچے کا رحجان اس حقیقت کے باوجود برقرار رہتا ہے کہ قیمت نے نیچے کی رحجان لائن کو متعدد بار عبور کیا ہے، جس کی تشکیل ہوئی تھی اور جو آخر کار منسوخ ہو گیا۔ لہٰذا، نیچے کا رحجان غیر واضح ہے لیکن بہرحال برقرار رہتا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ ڈالر میں پچھلے دو دن سے اضافہ براہِ راست فیڈ کی میٹنگ سے جڑا ہے جس کے نتائج کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا۔ لہٰذا، ڈالر میں اضافہ قلیل مدتی ہو سکتا ہے۔ پیر کو ہم تاجروں کی توجہ اہم سطحوں اور لائنوں کی جانب مبذول کروانا جاری رکھتے ہیں۔ 1.1666، 1.1704، 1.1750، 1.1805، 1.1857 ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سینکو اسپین بی (1.1839) اور کیجن-سن لائنیں (1,1785) ہیں۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ 20 ستمبر کو امریکہ اور یورپی یونین میں کوئی اہم واقعہ یا رپورٹ نہیں ہے۔ لہٰذا، دن میں تاجروں کے پاس ردِ عمل کے لئے کچھ نہیں ہو گا۔ بہرحال، یورو/ڈالر کی جوڑی فیڈ میٹنگ کے بعد کافی سرگرمی سے حرکت کر سکتی ہے۔ آپ کو اس کے لئے تیار رہنا ہو گا۔

ہم آپ کو برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (7-13 ستمبر) میں 60 پوائنٹس سے گری۔ جدید کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ تاجروں کے "غیر تجارتی" گروپ کے مزاج میں کم سے کم تبدیلیاں ظاہر کیں، جو ہم یاد کریں تو تاجروں کا سب سے اہم گروپ ہے۔ رپورٹنگ ہفتے کے دوران، پیشہ ور تاجروں نے خرید (طویل) کے 4000 معاہدے بند کئے اور فروخت (مختصر) کے معاہدوں کو بھی اتنی ہی تعداد میں بند کیا۔ لہٰذا، نیٹ پوزیشن میں تبدیلی نہیں ہوئی، اس کے ساتھ ساتھ بڑے کھلاڑیوں کا مزاج بھی تبدیل نہیں ہوا۔ لیکن "تجارتی" گروپ میں سنگین تبدیلیاں آئیں، جہاں تاجروں نے فوری طور پر 27،000 خریداری کے معاہدے (طویل) اور 36،000 فروخت کے معاہدے (مختصر) بند کردیئے۔ یہ اعدادوشمار اتنے اہم نہیں ہیں لیکن پھر بھی فرق کافی زیادہ ہے۔ تجارتی تاجروں کی بات کرتے ہیں، ان کے پاس اب خرید کے معاہدوں کی کُل تعداد 187.5 ہزار ہے اور فروخت کے 160 ہزار معاہدے ہیں۔ لہٰذا، بُلش مزاج برقرار رہتا ہے لیکن اس میں حالیہ ماہ میں کافی کمی آئی ہے۔ اس لئے، ہم کہہ سکتے ہیں کہ یورو/ڈالر کی جوڑی فی الحال ایک کھائی کے کنارے پر چڑھ رہی ہے جسے "نیا نیچے کا رجحان" کہا جاتا ہے۔ اصولی طور پر، ہم نے پہلے ہی کہا ہے کہ طویل مدتی اوپر کے رحجان کے لئے کریٹکل پوائنٹ جو مارچ 2020 میں شروع ہوا وہ 1.1700 کی سطح ہے۔ اگر بئیرز اس پر 9 ماہ کی مشکل گھڑی کے بعد قابو پانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، تو پھر امریکی کرنسی میں مزید مضبوطی کے امکانات تیزی سے بڑھیں گے۔ اس لئے، یہ مسئلہ آنے والے دنوں میں حل ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب، بہت کچھ فیڈ کے اقدامات پر منحصر ہو گا نہ صرف اگلی میٹنگ میں بلکہ قریب مستقبل میں بھی۔ اگر مارکیٹوں کو کیو ای کو ختم کرنے کی تیاری کا ثبوت نہیں ملتا تو پھر امریکی ڈالر یورو کرنسی کے ساتھ تصادم میں اپنا ٹرمپ کارڈ کھو دے گا۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback