empty
 
 
20.09.2021 08:54 AM
برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 20 ستمبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ یورو کے بعد پاؤنڈ گرتا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی نے بھی 17 ستمبر کو کافی اچھی حرکت کی، لیکن پھر بھی اس کے معمول کے اتار چڑھاؤ کے اشارے سے بہت دور ہے۔ اس بار جوڑی 89 پوائنٹس کے ساتھ بلندی سے نیچے کی جانب گئی۔ دن کے پہلے نصف حصے میں مارکیٹ پر ایک فلیٹ کا غلبہ تھا ، اور ایک بہت ہی خراب فلیٹ ، جب قیمت ایک بہت ہی تنگ افقی چینل کے اندر رہتے ہوئے، مسلسل اوپر سے نیچے کود رہی ہوتی ہے۔ معاشی رپورٹوں کا جوڑی کی حرکت پر کوئی خاص اثر نہیں ہوا تھا۔ اگست کی ریٹیل سیلز پر ایک رپورٹ برطانیہ میں صبح شائع ہوئی، جو پیش گوئی سے نمایاں طور پر کمزور نکلی۔ بہرحال، پاؤنڈ نے فلیٹ میں 15 پوائنٹس کی کمی کے علاوہ ، اس رپورٹ پر کسی بھی طرح سے ردِ عمل ظاہر نہیں کیا۔ مارکیٹوں نے یونیورسٹی آف مشی گن سے صارف کی جذبات کی انڈیکس پر بھی کوئی ردِ عمل نہیں دیا کیونکہ اگر کوئی ردِ عمل ہوتا تو ڈالر میں کمی ہوتی نہ کہ اضافہ۔ اس کے نتیجے میں، دن کے پہلے نصف میں فروخت کے دو اشارے بنے، جب قیمت سینکو اسپین بی لائن سے اچھلی۔ یہ دونوں اشارے پچیدہ تھے لیکن درست۔ حقیقت میں سینکو اسپین بی لائن سے نیچے دو انتہائی سطحیں ہیں، جو 1.3785-1.3794 کا سپورٹ ایریا بناتی ہیں۔ اس لئے، مثالی طور پر ، یہ ضروری ہوگا کہ مختصر پوزیشن کھولنے سے پہلے اس علاقے پر قابو پانے کے لیے قیمت کا انتظار کیا جائے ، کیونکہ اس علاقے سے ری باؤنڈ ہو سکتا ہے۔ حقیقت میں ، قیمت نے اس علاقے میں صرف چھ گھنٹے گزارے۔ اس لئے 1.3785 کی سطح پر قابو پانے کے بعد طویل پوزیشنز کھولنا بہترین تھا۔ اس طرح کے دو لمحات ایسے تھے اور کسی بھی صورت میں ، ایک مختصر پوزیشن کھولی جانی چاہئیے تھی ، جسے دستی طور پر بند نہیں کیا گیا تھا ، کیونکہ قیمت سینکو اسپین بی لائن سے اوپر جانے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ جس کے نتیجے میں مختصر پوزیشن کو 1.3777 کی سطح پر بند ہونا چاہئیے تھا اور سہ پہر دیر میں یا 1.3732 کی سطح کے قریب دستی طور پر بند ہونا چاہئیے تھا، جس پر پھر بھی کام کیا گیا۔ منافع 30 سے 45 پوائنٹس کا تھا۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی نیچے کی جانب حرکت جاری رکھتی ہے اور گھنٹہ وار ٹائم فریم کا نیچے کا رحجان بن گیا ہے۔ اب نیچے کا رحجان کچھ دیر کے لئے برقرار رہ سکتا ہے لیکن بہت کچھ فیڈرل ریزرو کی میٹنگ پر منحصر ہو گا، جو بدھ کو سامنے آئے گی۔ یہ ممکن ہے کہ مارکیٹیں اب "پیشگی" خرید رہی ہیں ، لیکن فیڈ میٹنگ کے بعد ان کا مزاج الٹ ہو گیا۔ ہم تاجروں کی توجہ سب سے اہم سطحوں کی جانب مبذول کروانا جاری رکھتے ہیں: 1.3677، 1.3732، 1.3785 - 1.3794، 1.3886. سینکو اسپین بی (1.3808) اور کیجن-سن (1.3822) لائینیں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ پیر 20 ستمبر کو برطانیہ اور امریکہ میں کوئی اہم اشاعتیں یا بڑے واقعات ہونا طے نہیں ہیں۔ لہٰذا، نظریاتی طور پر، اتار چڑھاؤ ایک بار پھر کم ہو سکتا ہے۔ لیکن مارکیٹیں فیڈ میٹنگ اور کیو ای پروگرام کو ختم کرنے کی اپنی توقعات کے مطابق جوڑی کی تجارت جاری رکھ سکتی ہیں۔ اور یہ توقعات مثبت ہیں ...

ہم آپ کو یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی نے گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (7-13 ستمبر) کے دوران ایک بھی پوائنٹ نہ حاصل کیا اور نہ ہی ایک پوائنٹ کا نقصان کیا۔ یاد کریں کہ حالیہ ہفتوں میں کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ کے مطابق، بڑے کھلاڑیوں کا مزاج بئیرش میں تبدیل ہو گیا۔ اوپر چارٹ ("غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن میں تبدیلی ظاہر کرتا ہے) میں پہلے انڈیکیٹر کی سبز لائن صفرسے نیچے گری ہے۔ یہ گذشتہ سی او ٹی رپورٹ کے آنے تک تھا جو جمعہ کو 17 ستمبر کو آئی۔ اس وقت ، ہم نے پہلے ہی برطانوی کرنسی کے زوال کے تسلسل پر سوال اٹھایا تھا۔ سادے الفاظ میں پاؤںڈ میں یورو کی طرح عالمی اوپر کی جانب رحجان کے خلاف چھ ماہ سے اصلاح ہوتی رہی ہے۔ اور اس کے دوران یہ 23.6% اصلاح میں کامیاب ہوئی۔ یہ بہت کم ہے اور یقینی طور پر ایسا نہیں لگتا کہ نیچے کی طرف کوئی نیا رجحان بن رہا ہے۔ اور جدید سی او ٹی رپورٹ نے یہ ظاہر کیا کہ ڈالر کی مزید ترقی کی کوئی توقعات قبل از وقت ہو سکتی ہیں۔ اس حقیقت کے باوجود ہفتے کے آخر میں ڈالر میں پاؤنڈ اور یورو کے خلاف اضافہ ہوا، رپورٹنگ ہفتے کے دوران بڑے کھلاڑیوں نے خرید (طویل) کے 15,000 معاہدے فوری کھولے اور اسی تعداد میں فروخت (مختصر) معاہدوں کو بند کیا۔ یعنی تاجروں کی "غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشنز میں ایک ساتھ 30,000 کا اضافہ ہوا۔ اس بات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کہ آخری سی او ٹی رپورٹ تک ، تجارتی تاجروں کے لیے صرف 30،000 خریداری کے معاہدے کھولے گئے تھے، ایسی تبدیلیاں عالمی ہیں۔ لہٰذا، پاؤنڈ کی صورت میں، زوال کے امکانات یورو کی نسبت بہت کم ہیں۔ مزید براں، پاؤنڈ اور یورو دونوں میں اوپر کی جانب رحجان کے خلاف 600 پوائنٹس کی اصلاح ہوئی۔ لیکن پاؤنڈ کے لئے یہ 23% سے کم ہے، اور یہ یورو کے لئے ایک تہائی ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$8000 مزید!
    ہم مارچ قرعہ اندازی کرتے ہیں $8000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback