empty
 
 
21.10.2021 11:33 AM
برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 21 اکتوبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ پاؤنڈ نے بہت اچھی تجارت کی اور پیسے کمائے۔

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی 20 اکتوبر کو ایک بار پھر سرگرمی سے تجارت کر رہی تھی اور حرکات خود مثالی کے قریب تھں۔ یہ فوری طور پر نوٹ کیا جانا چاہئے کہ دن کے دوران نقل و حرکت کی کوئی ایک سمت نہیں تھی۔ برطانوی کرنسی کی قیمت یورپی تجارتی سیشن کے دوران کم ہوئی، جبکہ امریکی سیدشن میں اس کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ مزید براں، اوپر کی جانب الٹنا تیز تھا اور امریکی سیشن کے آغاز پر واضح طور پر ہوا ، جو چارٹ میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ سمجھتے ہوئے کہ اس وقت کوئی اہم واقعات یا اشاعتیں نہیں تھیں، الٹنا صرف امریکی تاجروں ، ممکنہ طور پر بڑے کھلاڑیوں کے اقدامات کی وجہ سے ہوا ، جنہوں نے جوڑی کو تیزی سے الٹا کردیا۔ قیمت میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا، 1.3732 کی انتہائی سطح تک پہنچنے کے لئے صرف 8 پوائنٹس کا، لیکن کریٹیکل کیجن سن لائن اسی جگہ رہتی ہے، جس میں دن کے دوران اضافہ ہوا، جس نے یہاں خرید کے اشاروں کی پہچان ممکن بنائی۔ آئیے ان اشاروں کی جانچ کرتے ہیں جو بنے ہیں۔ سب سے پہلے ، قیمت 1.3785-1.3794 کے سپورٹ ایریا کے ذریعے ٹوٹ گئی۔ اس نے اعتماد کے ساتھ کیا، لہٰذا تاجر مختصر پوزیشن کھول سکتے ہیں۔ اگلے گھنٹے میں، قیمت دو بار 1.3785 کی سطح تک پہنچی اور دو بار اس سے اچھلی، اس لئے اس بار مختصر پوزیشنز کو کھلا رکھنا ضروری تھا۔ اس کے نتییجے میں، قیمت 35 پوائنٹس سے نیچے گئی اور کیجن سن لائن تک پہنچی جہاں سے یہ پلٹی۔ یہاں 23 پوائنٹس کے منافع پر مختصر پوزیشنز کو بند کرنا اور طویل پوزیشنز کو کھولنا ضروری تھا۔ قیمت تقریباً بغیر کسی رکاوٹ کے 1.3785-1.3794 کے ایریا پر غالب آگئی ، اس لیے یہاں طویل پوزیشن برقرار رکھنی چاہیے تھی۔ قیمت بھی فوری طور پر 1.3823 کی مزاحمت کی سطح تک پہنچ گئی ، جہاں سے یہ ابتدائی طور پر اچھل گئی۔ لہٰذا ، اس لمحے ، طویل پوزیشن کو بند کرنا چاہئے۔ اس کے نتیجے میں، منافع 60 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اشارے مزاحمت کی سطح کے قریب نہیں بنائے جاتے ہیں ، لہٰذا دن کے دوران مزید ڈیلز نہیں کھولی جانی چاہئیں تھی۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی گھنٹہ وار ٹائم فریم پر اوپر کا رحجان برقرار رکھتی ہے اور اوپر کی حرکت جاری رکھتی ہے۔ گھنٹہ وار ٹائم فریم اس سے بھی بہتر دکھاتا ہے کہ آج دن کے وسط میں قیمت تیزی سے کیسے الٹ گئی۔ ایسی الٹاؤ کی پیش گوئی کرنا ناممکن تھا۔ بہرحال، قیمت ابھی بھی کریٹیکل لائن سے اچھلی، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ اوپر کا رحجان جو کئی ہفتوں سے چل رہا ہے جاری رہتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، ہم ایک بار پھر اس حقیقت کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہیں کہ اب پاؤنڈ کی قیمت میں اضافے کی کوئی بنیادی وجوہات نہیں ہیں۔ زیادہ امکان ہے کہ مارکیٹیں ڈالر فروخت کر رہی ہیں، کیونکہ وہ کیو ای پروگرام کو کم کرنے کے بارے میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے واضح اعلان کے انتظار میں تھک چکی ہیں۔ ہم اس حقیقت کی جانب بھی توجہ مبذول کرواتے ہیں کہ یورو/ڈالر اور پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑیاں اب بالکل مختلف حرکت کر رہی ہیں۔ 21 اکتوبر کو ہم درج ذیل اہم سطحوں کو ممتاز کرتے ہیں: 1.3667، 1.3732، 1.3785 - 1.3794، 1.3886 سینکو اسپین بی (1.3638) اور کیجن-سن (1.3752) لائینیں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئیے۔ برطانیہ اور امریکہ میں کوئی بڑی اشاعتیں یا کوئی بنیادی واقعات نہیں ہوں گے۔ ایک دو چھوٹی چھوٹی رپورٹیں ایسی ہیں جو تاجروں کے پاس ہوں گی۔ اس طرح ، آج ہمیں خالص تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے دوبارہ تجارت کرنا پڑے گی۔

ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں:

یورو/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 21 اکتوبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

پیشہ ور تاجروں کا مزاج گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (5-11 اکتوبر) کے دوران ایک بار پھر کم بئیرش ہو گیا۔ بڑے کھلاڑیوں نے 1,700 خرید کے معاہدے (طویل) اور 10,600 فروخت کے معاہدے (مختصر) بند کئے۔ لہٰذا، پیشہ ور تاجروں کی نیٹ پوزیشن میں تقریباً 9,000 کا اضافہ ہوا، جو پاؤنڈ کے لئے کافی زیادہ ہے۔ اصولی طور پر، بڑے کھلاڑیوں کے مزاج میں اس طرح کی تبدیلی اس سے اچھی طرح وابستہ ہے کہ جوڑی نے ایک ہی وقت کے دوران کیسے حرکت کی۔ پاؤنڈ میں اضافہ ہو رہا تھا، اس لئے یہ اندازہ لگانا مناسب ہے کہ بڑے کھلاڑی خرید رہے تھے، نہ کہ فروخت کر رہے تھے۔ تاہم، ہم سی او ٹی رپورٹ میں عمومی رحجان میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ یعنی، غیر تجارتی تاجر طویل دوری پر کیسے برتاؤ کرتے ہیں۔ اور اب آئیے پہلے اشارے پر ، خاص طور پر پچھلے تین مہینوں میں اس کی نقل و حرکت کو دیکھتے ہیں۔ سبز اور سرخ لکیریں (تجارتی اور غیر تجارتی تاجروں کی نیٹ پوزیشن) مسلسل حرکت کی سمت کو تبدیل کر رہی ہیں، ایک دوسرے کو کراس کر رہی ہیں اور صفر کے نشان کو کراس کر رہی ہیں۔ یہ بتاتا ہے کہ ابھی بڑے کھلاڑیوں کے مابین کوئی واضح مزاج نہیں ہے۔ یہ مسلسل تبدیل ہو رہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اب کوئی رحجان نہیں ہے۔ مزید براں، اگر آپ پچھلے 6-7 مہینوں میں جوڑی کی نقل و حرکت پر نظر ڈالیں تو یہ بھی واضح طور پر نظر آتا ہے کہ کم سے کم نیچے کا رجحان، یقیناً موجود ہے ، لیکن پھر بھی قیمتیں 36 ویں سطح کے درمیان زیادہ تر وقت گزارتی ہیں اور 42 ویں یعنی افقی چینل کے اندر۔ اس طرح ، ہمارے نقطہ نظر سے ، کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) کی رپورٹیں اب جوڑی کی کامیاب تحریک کی پیش گوئی کرنے کا موقع فراہم نہیں کرتی ہیں۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے علاقے وہ علاقے ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback