empty
 
 
26.10.2021 09:17 AM
برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کی پیشن گوئی اور تجارتی اشارے برائے 26 اکتوبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ پاؤنڈ اور یورو نے جگہ بدل لی ہے۔

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی 25 اکتوبر کو اطراف میں کمزوری سے تجارت کر رہی تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ یورو اور پاؤنڈ نے پیر کو جگہیں تبدیل کر لی ہیں، کیونکہ یورو کافی اچھی تجارت کر رہا تھا، جبکہ پاؤنڈ فلیٹ میں تھا۔ پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی کا اتار چڑھاؤ صرف 49 پوائنٹس کا تھا، جو یورو/پاؤنڈ سے کم ہے۔ بہرحال، دن میں کافی اچھے تجارتی اشارے بنے، جن پر کام ہو سکتا تھا اور ہونا چاہئیے۔ آئیے انہیں تفصیل سے دیکھتے ہیں۔ یورپی سیشن کے آغاز میں، قیمت کیجن سن لائن سے پلٹی اور دو بار ایسا کیا۔ ان میں سے کوئی بھی اشارہ مختصر پوزیشن کھولنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا تھا۔ نتیجتاً، قیمت 1.3741 کی انتہائی سطح سے گری اور اس سے پلٹی (1 پوائنٹ کی خرابی)۔ لہٰذا، اس وقت، مختصر پوزیشنز بند کرنا اور طویل کھولنا ضروری تھا۔ منافع 25 پوائنٹس کا تھا۔ 1.3741 کی سطح سے پلٹنے کے بعد جوڑی صرف 25 پوائنٹس سے اوپر جانے میں کامیاب ہوئی، جو بریک ایون پر اسٹاپ لاس ترتیب دینے کے لئے کافی تھا، جس پر طویل پوزیشنز بند ہوئیں، کیونکہ قیمت 1.3741 کی سطح پر واپس آئی۔ اس کے بعد ایک اور پلٹاؤ ہوا، جس پر طویل پوزیشنز کے ساتھ کام ہونا چاہئیے تھا۔ یہ ڈیل پہلے ہی منافع بخش تھی کیونکہ اس کو سہ پہر دیر میں دستی طور پر بند کرنا پڑا تھا۔ اس پر منافع 18 پوائنٹس کا تھا۔ لہٰذا، اس دن 43 پوائنٹس حاصل کئے گئے جب جوڑی نے 49 پوائنٹس کو عبور کیا، جو کہ ایک شاندار نتیجہ ہے۔ پیر کو یورو اور پاؤنڈ پر کوئی منافع بخش ڈیلز نہیں کھولی گئیں۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی گھنٹہ وار ٹائم فریم پر اوپر کا رحجان برقرار رکھتی ہے، کیونکہ یہ رحجان لائن سے اوپر رہتی ہے۔ بُلز 1.3833 کی سطح پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہوئے، اس لئے ہم پہلے ہی اوپر کے رحجان کے خلاف اصلاح کا دوسرا دور دیکھ رہے ہیں۔ اگر بُلز جوڑی کو اوپر کے رحجان سے اوپر رکھنے میں کامیاب یو جاتے، تو پھر قیمت 1.3833 کی سطح پر واپس آ سکتی ہے اور اس پر چوتھی بار قابو پانے کی کوشش کر سکتی ہے۔ کسی بھی صورت میں، اوپر کا رحجان جاری رہتا ہے۔ تاہم، اگر قیمت رحجان لائن سے نیچے ترتیب پاتی ہے تو پھر اوپر کا رحجان خراب ہو گا اور نیچے کی جانب حرکت کے مواقع بڑھیں گے۔ خاص طور پر اگر سینکو اسپین بی لائن کو عبور کیا جاتا ہے۔ پاؤنڈ میں حالیہ ہفتوں میں کافی اچھا اضافہ ہوا ہے، اس لئے اب اصلاح زیادہ ترجیحی ہے۔ 26 اکتوبر کو ہم درج ذیل اہم سطحوں کو ممتاز کرتے ہیں: 1.3667، 1.3741، 1.3833، 1.3886 سینکو اسپین بی (1.3700) اور کیجن-سن (1.3785) لائینیں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئیے۔ منگل کو برطانیہ میں کچھ بھی دلچسپ یا اہم ہونا طے نہیں ہے اور صرف امریکہ میں صارف کے اعتماد کا انڈیکس جاری ہو گا۔ لہٰذا، ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کوئی معاشی پسِ منظر نہیں ہو گا۔ تاہم، پاؤنڈ کے لئے اتار چڑھاؤ کا 50 پوائنٹس کے برابر ہونا کافی غیر معمولی ہو گا، اس لئے آج بھی جوڑی کی مزید فعال حرکت کی توقع کرتے ہیں۔

ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں:

یورو/امریکی ڈالر کا جائزہ۔ 26 اکتوبر۔ تاجر نومبر میں کیو ای کے خاتمے پر دوبارہ یقین کرنے لگے ہیں۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کا جائزہ۔ 26 اکتوبر۔ جینیٹ ییلن: ہم افراطِ زر کو کنٹرول کرتے ہیں۔

26 اکتوبر کے لیے یورو/امریکی ڈالر کے لیے پیشن گوئی اور تجارتی اشارہ۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

گزشتہ رپورٹنگ ہفتے (12-18 اکتوبر) کے دوران پیشہ ور تاجروں کا مزاج ایک بار پھر کم بئیرش ہو گیا ہے۔ کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹوں کی صورتِ حال تکنیکی تصویر کی نسبت زیادہ مبہم ہے۔ اور اگر ہم یورو اور پاؤنڈ کے لئے سی او ٹی رپورٹوں کا موازنہ کریں تو صورتِ حال مزید حیران کُن ہو جاتی ہے۔ اوپر چارٹ میں دونوں انڈیکیٹر یہ دکھاتے ہیں کہ بڑے کھلاڑی کا اس وقت کوئی واضح، درست یا قابلِ فہم مزاج نہیں ہے۔ نتیجتاً، اب سی او ٹی رپورٹوں کی بنیاد پر پیش گوئی کرنا بالکل ناممکن ہے۔ اصولی طور پر، اوپر چارٹ گذشتہ سال کے لئے جوڑی کی مکمل حرکت کو ظاہر کرتا ہے۔ اسے ٹرینڈ یا ٹرینڈ کہنا مشکل ہے۔ پچھلے دو مہینوں میں بڑے کھلاڑیوں کا مزاج مسلسل بدل رہا ہے۔ پہلے اشارے کی سبز اور سرخ لکیریں (تجارتی گروپوں کے "تجارتی" اور "غیر تجارتی" کی نیٹ پوزیشنیں) مسلسل حرکت کی سمت بدل رہی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ تاجروں کے دو بڑے گروپ اپنی نیٹ پوزیشن بڑھا رہے ہیں یا کم کر رہے ہیں۔ رپورٹنگ ہفتے کے دوران، پیشہ ور تاجروں نے 2000 خرید کے معاہدے (طویل) کھولے اور 12.5 ہزار فروخت کے معاہدے (مختصر) بند کئے۔ لہٰذا، ان کی نیٹ پوزیشن میں 10.5 ہزار کا اضافہ ہوا۔ یہ اس کے مطابق ہے جو حالیہ ہفتوں میں پاؤنڈ کے ساتھ ہو رہا ہے (یہ بڑھ رہا ہے)۔ اس کے باوجود، طویل مدتی پیشن گوئی کرنا ناممکن ہے، کیونکہ نیٹ پوزیشن اگلے ہفتے کے آخر تک گر سکتی ہے۔ ہم اس بات پر بھی توجہ دیتے ہیں کہ پہلے اشارے کی سبز اور سرخ لکیریں ایک دوسرے کی طرف نہیں بڑھ رہی ہیں اور ایک دوسرے سے دور نہیں ہو رہی ہیں۔ اس لیے اب کسی رجحان پر بات کرنا بھی ناممکن ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے علاقے وہ علاقے ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback