empty
 
 
12.11.2021 08:18 AM
GBP/USD کے لیے پیشن گوئی اور تجارتی اشارے برائے 12 نومبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ برطانوی پاؤنڈ نے ایک بار پھر گرنے کی کوشش کی، لیکن جلد ہی پرسکون ہو گیا۔

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کی جوڑی 11 نومبر کو پہلے کافی سرگرمی سے تجارت کر رہی تھی۔ حقیقت یہ ہے کہ برطانیہ میں صبح سویرے متعدد اہم معاشی رپورٹیں شائع ہوئی تھیں، جنہوں نے برطانوی کرنسی کی قیمتوں میں ایک نیا زوال شروع کیا۔ تاہم، پاؤنڈ میں زوال ختم ہوا اور جوڑی نے یورو/ڈالر کی مثال کی پیروی کی اور مکمل طور پر اطراف میں حرکت شروع کی۔ چونکہ فلیٹ پاؤنڈ/ڈالر کے لیے واضح نہیں تھا، اس لیے کل تجارت کرنا سمجھ میں آیا۔ تاہم، صرف ایک تجارتی اشارہ قائم ہوا، وہ بھی صبح سویرے۔ آئیے یہ سمجھتے ہیں کہ جمعرات کو کیا ہونا چاہئیے تھا۔ جیسا کہ ہم نے پہلے کہا تھا، دن میں صرف ایک تجارتی اشارہ تھا اور اتار چڑھاؤ 71 پوائنٹس کا تھا۔ برطانیہ میں تیسری سہ ماہی کے لیے جی ڈی پی اور ستمبر کے لیے صنعتی پیداوار کے بارے میں رپورٹیں شائع ہونے کے بعد یہ جوڑی کُل 71 پوائنٹس سے نیچے چلی گیا۔ دونوں، اگر مایوس کن نہیں نکلے، تو پیشن گوئی سے کمزور نکلے ہیں، چنانچہ برطانوی پاؤنڈ میں ایک نیا زوال آیا۔ 1.3424 کی انتہائی سطح سے ایک مبہم پلٹاؤ کی شکل میں اشارے پر کام کیا جانا چاہیے تھا، کیونکہ پلٹنا خود ایک نئے زوال کے حق میں تھا، اور "میکرو اکنامکس" نے بھی زوال کے حق میں بات کی۔ اس کے بعد، قیمت 1.3381 کی سپورٹ سطح سے نیچے آ گئی، جس نے مختصر پوزیشن کو کھلا رکھنا ممکن بنایا۔ تاہم، بہت جلد استحکام 1.3381 کی سطح سے اوپر مکمل ہوا تھا، جو مختصر پوزیشنز بند کرنے کے اشارے کے طور پر کام آیا۔ اس ٹرانزیکشن پر منافع 25-30 پوائنٹس کا تھا۔ ہم آپ کو یاد دلاتے چلیں کہ اشارے سپورٹ کی سطحوں (موٹی سرخ لکیریں) کے قریب نہیں بنتے تھے اور چونکہ جمعرات کو کوئی دوسری لائن یا سطح پر کام نہیں کیا گیا تھا، اس لیے مزید اشارے بھی نہیں تھے۔

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی گھنٹہ وار ٹائم فریم پر نیچے کا رحجان برقرار رکھتی ہے، کیونکہ یہ رحجان لائن سے نیچے رہتی ہے۔ اس وقت، پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی سالانہ کم سطح کے انتہائی قریب ہے اور اوپر کی اصلاح کو شروع کرنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتی ہے۔ قیمت رحجان لائن سے کافی دور ہے اس لئے کسی بھی طرح کی اصلاح کو تقریباً اصلاح سمجھا جائے گا۔ اور اس کی وجہ سے رحجان لائن کا مطلب کھو ہو جاتا ہے۔ تاہم، دوسری جانب رحجانی حرکت ہے اور یہ آپ کو تجارت کرنے اور منافع بخش پوزیشنز کھولنے کی اجازت دیتی ہے۔ 12 نومبر کو ہم درج ذیل اہم سطحوں کو ممتاز کرتے ہیں: 1.3246، 1.3304، 1.3424، 1.3519، 1.3570۔ سینکو اسپین بی (1.3618) اور کیجن-سن (1.3484) لائینیں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئیے۔ جمعہ کو برطانیہ اور امریکہ میں کچھ دلچسپ نہیں ہو گا۔ ہم نے مشی گن یونیورسٹی کی جانب سے صارفین کی جذبات کی انڈیکس کے بارے میں پہلے سے بات کی ہے۔ لیکن، جب تک کہ اس کی قیمت پیشن گوئی (72.5) سے 10 پوائنٹس سے زیادہ نہ ہو یا پوائنٹس کی اتنی ہی تعداد زیادہ خراب نہ ہو، اس بات کا امکان نہیں ہے کہ مارکیٹیں اس رپورٹ پر بالکل بھی توجہ دیں گی۔ اس طرح، آج ہم پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی کی ایک پرسکون حرکت کی توقع کرتے ہیں، ممکنہ طور پر ایک اصلاح، کیونکہ اس ہفتے ایک مضبوط نیچے کی حرکت تھی۔

ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں:

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی۔ 12 نومبر۔ امریکی افراط زر ایف ای ڈی کو مالیاتی سختی کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھنے پر مجبور کر سکتا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی۔ 12 نومبر۔ برطانیہ: یورپی یونین کے ساتھ تجارتی جنگ بالکل قریب ہے، بورس جانسن کا ایک اسکینڈل۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 12 نومبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (26 اکتوبر- 1 نومبر) کے پیشہ ور تاجروں کا مزاج عملی طور پر تبدیل نہیں ہوا۔ تاہم، یہ نوٹ کرنا چاہئیے کہ گذشتہ ہفتے کے دو اہم دنوں کے دوران -جو بدھ اور جمعرات ہیں- جب تمام طاقتور حرکات ہوئیں، وہ جدید رپورٹ میں شامل نہیں تھیں۔ یعنی، ہفتے میں ہم دیکھ سکیں گے کہ پیشہ ور تاجروں کا مزاج کتنا اور کس سمت میں تبدیل ہوا۔ اس دوران، ہم صرف وہی نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں جو ایک ہفتہ پہلے تھا۔ پہلے انڈیکیٹر کی سبز اور سرخ لائینیں مسلسل اپنی حرکت کی سمت تبدیل کرتی ہیں، اور مسلسل ٹکراتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ بڑے کھلاڑی خود نہیں سمجھتے کہ پاؤنڈ کے ساتھ کیا کیا جائے۔ تاہم، یہ سب جوڑی کی حرکت کے جولائی سے شروع کئے گئے شیڈول سے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ ان چار مہینوں میں، پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی 1.3400 اور 1.4000 کی سطح کے درمیان یعنی افقی چینل میں رہی ہے۔ اس عرصے میں تجارتی اور غیر تجارتی تاجروں نے تقریباً ہر ہفتے اپنا مزاج بدلا۔ لہٰذا، گذشتہ تبدیلیوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے، ہم اندازہ لگائیں گے کہ برطانوی کرنسی میں نیا اضافہ قریب مستقبل میں 500 پوائنٹ کے اضافے کے امکان کے ساتھ شروع ہو گا۔ مزید براں، بینک آف انگلینڈ کی میٹنگ کے نتائج ڈاوش(جارحانہ) نہیں تھے۔ برطانوی کرنسی غیر مستحق طور پر گر گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ مارکیٹیں جلد ہی اس ناانصافی کا ازالہ کر سکتی ہیں۔ یہ بھی واضح رہے کہ رپورٹنگ ہفتے کے دوران پیشہ ور تاجروں نے 5.8 خرید کے معاہدے (طویل) اور 7.5 ہزار فروخت کے معاہدے (مختصر) کھولے۔ اس طرح، نیٹ پوزیشن زیادہ تبدیل نہیں ہوئی ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے علاقے وہ علاقے ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback