empty
 
 
09.12.2021 09:25 AM
برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر کے لیے پیشن گوئی اور تجارتی اشارے برائے 9 دسمبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ بئیرز اپنی آخری طاقت کے ساتھ رحجن سے جڑے رہتے ہیں۔

برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی بدھ کو یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی سے بری تجارت کر رہی تھی، اگرچہ ایسا لگتا ہے کہ اس کو حاصل کرنا مشکل ہو گا۔ دونوں جوڑیوں کو دیکھیں اور موازنہ کریں - وہ دونوں مختلف ہیں۔ نتیجتاً، اس وقت ان کے درمیان ایک بے ربط تعلق ہے جو ہمیشہ عجیب ہوتا ہے۔ کل برطانیہ میں ایک بھی اہم بنیادی واقعہ نہیں ہوا جیسا کہ امریکہ میں ہوا۔ اس طرح، تاجروں کے پاس دن کے وقت توجہ دینے کے لیے کچھ نہیں تھا اور نہ ہی کوئی ردِ عمل تھا۔ اس کے باوجود، مارکیٹ میں جذبات بھڑک اٹھے، اور تقریباً فلیٹ حرکت، اور رحجان والے حصے تھے۔ پہلے دو اشارے یورپی تجارتی سیشن کے دوران پیدا ہوئے، جب جوڑی نے پہلے 1.3246 کی انتہائی سطح کو عبور کیا، اور پھر اس سے نیچے سے اچھالی۔ لہٰذا، تاجروں کو مختصر پوزیشنز کے ساتھ ان اشاروں پر کام کرنا پڑا تھا۔ اس کے نتیجے میں قیمتیں 1.3186 کی انتہائی سطح تک گریں اور مزید نیچے چلی گئیں، 1.3162 کی سپورٹ سطح تک پہنچیں جہاں سے یہ پلٹی۔ اس پلٹنے کو مختصر پوزیشنز بند کرنے میں استعمال کیا جانا چاہئیے تھا۔ منافع 49 پوائنٹس کا تھا۔ مزید، جوڑی نے 1.3186 .3193 ایریا کے قریب ایک ہی بار میں کئی چونکا دینے والے غلط خرید کے اشارے بنائے۔ قیمت اس سے چار بار پلٹی اور سب سے پہلے خرید کے اشارے پر کام نہیں ہونا چاہئیے تھا، کیونکہ اس کی تشکیل کے وقت جوڑی صرف 10 منٹ میں پہلے سے 50 پوائنٹس سے اوپر جا چکی تھی۔ لیکن اشارہ شدہ علاقے سے اگلے پلٹاؤ پر پہلے ہی کام ہو جانا چاہئے تھا، کیونکہ یہ بہت زیادہ "پرسکون" نکلا۔ اس کی تشکیل کے بعد اور اگلے دو خرید کے اشاروں کی تشکیل ہونے تک قیمت 20 پوائنٹس سے اوپر نہیں گئی اور اسٹاپ لاس بریک ایون پر ترتیب نہیں پایا۔ اس کے نتیجے میں جوڑی نے پھر بھی اوپر کی جانب اچھی حرکت دکھائی اور طویل پوزیشنز کو سہ پہر دیر میں 25 پوائنٹس کے منافع پع دست طور پر بند کرنا چاہئیے تھا۔ لہٰذا، پچیدہ حرکت پر 75 پوائنٹس کا منافع کمانا ممکن تھا، جو یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی میں نقصانات کو مکمل طور پر پورا کرتا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم پر پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی نیچے کا رحجان برقرار رکھتی ہے کیونکہ یہ ابھی بھی نیچے کے چینل میں رہتی ہے اس کے بورڈر سے یہ دس دنوں میں سات بار پلٹی۔ بعد میں آنے والا ہر اچھال صرف اس لائن کے حتمی قابو پانے کے امکان کو بڑھاتا ہے۔ مزید برآں، یورو/ڈالر کی جوڑی نے گرنے کے رحجان کو توڑ دیا اور پاؤنڈ اس کی پیروی کر سکتا ہے۔ ہم 9 دسمبر کو درج ذیل اہم سطحوں کو نمایاں کرتے ہیں: 1.3186 -1,3193، 1,3246، 1.3288، 1,3362، 1,3406۔ سینکو اسپین بی (1.3247) اور کیجن سن (1.3301) لائنیں بھی اشارے کے ذرائع ہو سکتی ہیں۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں سے "پلٹاؤ" اور "پیش رفت" ہو سکتے ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئیے۔ جمعرات کو ایک بار پھر کوئی بڑی رپورٹ یا کوئی برا واقعہ نہیں ہو گا۔ امریکہ کی طرح۔ تاہم، دونوں بڑی جوڑیوں نے حالیہ دنوں میں کافی اتار چڑھاؤ دکھایا ہے اس لئے آج حرکات طاقتور بھی ہو سکتی ہیں۔

ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں:

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 9 دسمبر۔ ای سی بی نائب صدر: بلند افراطِ زر توقع سے زیادہ دیر تک برقرار رہے گا۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 9 دسمبر۔ ایوان نمائندگان نے امریکی قومی قرض کی حد میں اضافے کی منظوری دے دی۔ اگلا مرحلہ سینیٹ ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 9 دسمبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

گذشتہ رپورٹنگ ہفتہ (23-29 نومبر) کے دوران پیشہ ور تاجروں کا مزاج قدرے زیادہ بئیرش ہو گیا۔ اصولی طور پر، بالکل غیر متوقع طور پر، بئیرز، بُلز سے تقریباً دوگنا مضبوط ہو گئے۔ یاد رہے کہ تقریباً اگست کے بعد سے، بُل اور بئیرز یہ فیصلہ نہیں کر سکے کہ مارکیٹ پر کس کا غلبہ ہو۔ مندرجہ بالا چارٹ میں دو اشاریوں سے یہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے: "غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن مسلسل ایک طرف سے اچھل رہی تھی۔ تاہم، گذشتہ چند ہفتوں میں، پیشہ ور تاجروں نے مختصر پوزیشن کی تعداد بڑھا کر 93,000 کر دی ہے، اور طویل پوزیشنز کی تعداد 51,000 رہ گئی ہیں۔ اس طرح، اس وقت، مزاج واقعی بئیرش کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے. نتیجتاً، یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ پاؤنڈ گرتا رہے گا۔ تاہم، ہمیشہ کی طرح، یہ ایک کے بغیر نہیں کرتا "لیکن"۔ پہلے اشارے کی سرخ اور سبز لکیریں، جو تجارتی اور غیر تجارتی تاجروں کی نیٹ پوزیشن کی نشاندہی کرتی ہیں، دو سب سے اہم اور بڑے گروپ، ایک دوسرے سے کافی دور چلے گئے ہیں۔ وہ مئی جون میں تقریباً اسی فاصلے پر تھے، جب اوپر کی طرف رحجان ختم ہوا۔ اور ان دو لائنوں کے ایک دوسرے سے مضبوط فاصلے کا مطلب صرف یہ ہے کہ رحجان ختم ہوسکتا ہے۔ بلاشبہ، اگر ڈالر کی مانگ میں کمی نہیں آتی ہے، اور برطانیہ میں اب بھی وہی منفی بنیادی پس منظر موجود ہے، تو پھر امریکی کرنسی کو بڑھنے سے کوئی چیز نہیں روک سکے گی۔ تاہم، پاؤنڈ میں مزید کمی کا مطلب یہ ہوگا کہ مختصر کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ اور یہ پہلے ہی طویل پوزیشنز کی تعداد سے تقریباً دوگنا زیادہ ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے علاقے وہ علاقے ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback