empty
 
 
26.09.2022 04:39 PM
جی بی پی / یو ایس ڈی : امریکی دورانیہ کا تجارتی منصوبہ برائے 26 ستمبر (صُبح کی تجارتوں) کا تجزیہ پاونڈ کے خریدار صُبح کے نقصانات کی تلافی کر رہے ہیں

صبح کے وقت ایک مضبوط فروخت کو فعال خریداروں کی کارروائیوں سے زائل کیا گیا۔ اپنے صبح کے تجزیہ میں، میں نے آپ کی توجہ 1.0569 کی سطح کی طرف مبذول کراوئی تھی اور اس سطح پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مارکیٹ میں داخلے کے بارے میں فیصلے کرنے کی سفارش کی۔ اب آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر ایک نظر ڈالیں اور یہ جاننے کی کوشش کریں کہ اصل میں کیا ہوا ہے۔ ایک بریک آؤٹ اور 1.0569 کے مخالف ٹیسٹ نے ایک خرید کا اشارہ فراہم کیا تھ جس نے فوری طور پر 1.0633 تک اضافہ کو متحرک کیا تھا۔ بئیرز وہاں مارکیٹ میں داخل ہوئے جس نے مصنوعی بریک آؤٹ اور فروخت کا اشارہ دیا۔ بدلے میں، یہ ایک اور فروخت کا سبب بنی اور قیمت کو 1.0569 تک نیچے چلی گئی۔ اس سطح پر، ہم دوبارہ لانگ پوزیشنیں کھول سکتے ہیں، لیکن میں جی بی پی / یو ایس ڈی کی اتنی اہم بحالی پر یقین نہیں رکھتا تھا اور اس اشارے سے محروم رہا۔ ایک اور اضافہ کے بعد، 1.0699 پر مصنوعی بریک آؤٹ نے فروخت کا اشارہ دیا، لیکن قیمت میں صرف 25 پپس کی کمی ہوئی تھی۔ تکنیکی تصویر مکمل طور پر نظر ثانی شدہ ہے یا دن کے دوسرا حصّہ ہے.

This image is no longer relevant

جی بی پی / یو ایس ڈی میں لانگ پوزیشنیں کھولنے کے لیے کیا ضروری ہے۔

نیویارک کی تجارت کے دوران، جی بی پی خریدار اس توازن کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے جو انہوں نے دن کے پہلے نصف حصے میں بنایا تھا۔ تاہم، اس پر اصرار کرنا مشکل ہوگا۔ ایف ای ڈی کے کئی پالیسی سازوں کے انٹرویوز آج رات جاری ہیں۔ سرمایہ کار رافیل بوسٹک لوریٹا میسٹر، اور ساسن کولنز کے تبصروں سے چوکنا ہیں۔ امکان ہے کہ وہ ہاکش بیان دیں گے۔ یہ جی بی پی / یو ایس ڈی کو دوبارہ دباؤ میں ڈالے گا۔ قبل ازیں، برطانیہ کے چانسلر آف ایکسیکر نے سالانہ 10 فیصد افراط زر کے باوجود آبادی کے لیے فراخدلانہ مالی امداد کی تجویز پیش کی۔ جی بی پی / یو ایس ڈی دوبارہ دباؤ میں آنے کی صورت میں، بُلز کے لیے نیا کام تقریباً 1.0671 پر نئی سپورٹ کا دفاع کرنا ہو گا جو دن کے پہلے نصف حصے میں بنی تھی۔ وہاں صرف ایک مصنوعی بریک آؤٹ جیسا کہ میں نے اوپر بیان کیا ہے خریدنے کا اشارہ فراہم کرے گا۔

ایک بار ایسا ہونے کے بعد، ہم 1.0738 تک تصحیح کا اندازہ لگا سکتے ہیں جہاں سے مجھے توقع ہے کہ بیچنے والے مارکیٹ میں داخل ہوں گے۔ ایف ای ڈی کے پالیسی سازوں کی طرف سے ڈووش بیان بازی کی شرط پر ایک بریک آؤٹ اور نیچے کی طرف مخالف ٹیسٹ ممکن ہو گا۔ لہذا، خریداروں کا اعتماد بحال ہو جائے گا اور راہ 1.0793 کی جانب کھلے گی۔ زیادہ دور کا ہدف 1.0853 پر نظر آتا ہے جہاں میں نفع حاصل کرنے کی تجویز کرتا ہوں۔ اگر جی بی پی / یو ایس ڈی گر جائے اور خریداروں کی 1.0671 پر سرگرمی نہ ہو، جو کہ زیادہ حقیقت پسندانہ صورتحال ہے تو بیچنے والے دوبارہ طاقت حاصل کر رہے ہوں گے۔ لہذا، یہ سٹاپ لاسز کو فعال کر دے گا اور سٹرلنگ دوبارہ گر جائے گا۔ میں صرف مصنوعی بریک آؤٹ کی شرط پر تقریباً 1.0621 پر لمبی پوزیشنیں کھولنے کی سفارش کروں گا۔ ہم 1.0571 سے نیچے یا 1.0527 سے نیچے 30-35-پپس کی یومیہ تصحیح کو ذہن میں رکھتے ہوئے فوری طور پر جی بی پی / یو ایس ڈی خرید سکتے ہیں۔

جی بی پی / یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنیں کھولنے کے لیے کیا ضروری ہے۔

بئیرش نے صبح کے وقت مکمل طور پر قابو کھو دیا اور اب انہیں دوبارہ غلبہ حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کرنی پڑتی ہے۔ مجھے حیرت نہیں ہوگی اگر خریدار دن کے دوسرے نصف حصے میں 1.0738 پر قریب ترین ریزسٹنس تک واپس جانے کی کوشش کریں۔ وہاں سے، مزید کمی کے مفروضے پر جی بی پی / یو ایس ڈی فروخت کیا جا سکتا ہے۔ اگر یہ سچ ہوتا ہے تو، میں ایک مصنوعی بریک آؤٹ کی توقع کرتا ہوں جو مجھے 1.0671 کو توڑنے کے لیے شارٹ پوزیشنز کھولنے کے قابل بنائے گا، جو کہ قریب ترین سپورٹ لیول ہے۔ صرف ایک بریک آؤٹ اور اوپر کی طرف اس علاقے کا مخالف ٹیسٹ ایک اضافی فروخت کا اشارہ پیدا کرے گا، جس میں 1.0621 اور 1.0572 تک گراوٹ کا اندازہ لگایا جائے گا جہاں میں منافع لینے کی سفارش کرتا ہوں۔ نیچے کی جانب کا ہدف 1.9527 پر دیکھا گیا ہے۔ اگر جی بی پی / یو ایس ڈی بڑھتا ہے اور بئیرز کی سرگرمی 1.0738 پر کم ہوتی ہے، تو بُلز اپنی تصحیح پر قائم رہنے کا موقع خیال کریں گے۔ اس صورت میں، میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ جی بی پی / یو ایس ڈی فروخت کرنے میں جلدی نہ کریں۔ 1.0793 پر صرف ایک مصنوعی بریک آؤٹ ایف ای ڈی کے سپیکرز کے ہاکش بیانات کے ساتھ فروخت کا سگنل فراہم کرے گا۔ ہم 1.0852 تک اضافہ میں فوری طور پر پئیر بیچ سکتے ہیں جہاں موونگ ایوریج گُرز رہی ہے یا مزید اوپر 1.0906 سے گزر رہی ہے۔ ہمیں ایک 30-35-پپس کی یومیہ تنزلی کی تصحیح کو ذہن میں رکھنا چاہئے۔

This image is no longer relevant

ستمبر 13 کی سی او ٹی (تاجروں کی کمٹمنٹ) رپورٹ میں شارٹ پوزیشنوں میں اضافہ اور لانگ پوزیشنوں میں کمی نوٹ کی گئی ہے۔ یہ جی بی پی / یو ایس ڈی میں ایک بڑی تنزلی کے عمل کی تصدیق کرتا ہے۔ اس بڑی تنزلی سے نکلنا خاصا مشکل ہے۔ ایف ای ڈی کی پالیسی میٹنگ کے علاوہ، بینک آف انگلینڈ نے بھی گزشتہ ہفتے اپنے پالیسی فیصلے کا اعلان کیا۔

ریٹ میں ایک اور اضافہ یقینی ہے کہ مملکت میں معاشی حالات مزید خراب ہوں گے جو پہلے ہی کساد بازاری کا شکار رہی ہے۔ حالیہ میکرو اکنامک ڈیٹا برطانیہ کی معیشت میں سست روی کو ظاہر کرتا ہے۔ تازہ ترین تقریر میں، بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلی نے ہاکش موقف اور جارحانہ مالیاتی سختی کے لیے ایم بی سی کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایک طرف، اعلی سود کی شرح پاؤنڈ سٹرلنگ کو سہارا دیتی ہے۔ دوسری طرف، اس طرح کے اقدامات قومی اقتصادی پیداوار میں تیزی سے سست روی اور زندگی کی لاگت کے بحران کی وجہ سے تاجروں کو سٹرلنگ فروخت کرنے پر اکساتے ہیں۔ کوئی تعجب کی بات نہیں، تاجر ایک محفوظ پناہ گاہ کے طور پر مضبوط امریکی ڈالر پر شرط لگا رہے ہیں۔ امریکہ میں سخت مالی حالات بھی سرمایہ کاروں کو راغب کرتے ہیں، اس طرح امریکی ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے۔

سی او ٹی کی رپورٹ کے مطابق، لانگ غیر تجارتی پوزیشنیں 11,602 سے 41,129 تک گر گئیں ہیں جبکہ شارٹ غیر تجارتی پوزیشنز کی تعداد 6,052 سے بڑھ کر 109,215 ہوگئی ہے۔ اس سے غیر تجارتی خالص پوزیشنوں کی منفی قدر -50,423 کے مقابلے میں -68,086 تک بڑھ گئی۔ جی بی پی / یو ایس ڈی گزشتہ ہفتے نیچے کی جانب تیزی سے 1.1504 پر بند ہوا جبکہ ایک ہفتہ پہلے 1.1526 تھا۔

This image is no longer relevant

تکنیکی انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 پریڈ موونگ ایوریج سے نیچے ہوئی ہے جو جی بی پی / یو ایس ڈی میں مزید تنزلی کا اشارہ ہے

نوٹ : لکھاری کی جانب سے فی گھنٹہ ایچ 1 چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کے دورانیہ اور قیمتوں کا استعمال کیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ پر کلاسیکل موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

اگر جی بی پی / یو ایس ڈی میں اضافہ ہوتا ہے تو انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.1025 پر ریزسٹنس کے طور پر کام کرے گی

انڈیکیٹرز کی تفصیل

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ رجحان کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے۔

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ رجحان کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے

- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.

- بولینجر بینڈ (بولنجر بینڈ) مدت 20

- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں غیر تجارتی تاجروں کی طرف سے کھولی گئی مختصر پوزیشنوں کی کل تعداد ہے۔

کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن غیر تجارتی تاجروں کے ذریعہ کھولی گئی مختصر اور طویل پوزیشنوں کی تعداد میں فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback