empty
 
 
26.01.2022 09:47 AM
برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 26 جنوری ۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ برطانوی پاؤنڈ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی نے منگل کو کافی پُر سکون تجارت کی۔ اس نے دن میں متعدد بار سمت تبدیل کی، لیکن عمومی طور پر حرکت مضبوط اشاروں اور منافع کے لئے کافی تھی۔ اصولی طور پر دن کی مجموعی حرکت کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ ایک 1.3489 کی سطح سے پلٹنے اور دوسرا 1.3430 کی سطح سے باضابطہ پلٹاؤ کے بعد۔ دن کے اختتام پر دوسری سطح کو قدرے اوپر لے جایا گیا اور یہ پتہ چلتا ہے کہ قیمت اب ان کے درمیان ہے اور یہاں تک کہ ایک افقی چینل بھی بن سکتا ہے۔ تاہم، قیمت ان سطحوں کے درمیان صرف ایک دن کے لیے ہے، جو یقیناً فلیٹ قائم کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ مزید براں حالیہ ماہ میں، پاؤنڈ بہت سرگرمی اور رجحان سے تجارت کرتا رہا ہے۔ لہٰذا، کل کا دن برطانوی کرنسی کے لئے آرام کا دن ہو سکتا ہے۔ اگر دن میں یہ قیمت میں بڑھنے میں ناکام رہا لیکن نئے زوال میں کامیاب رہا جسے ہم تکینکی نقطہ نظر اور "فاؤنڈیشن" کے نقطہ نظر سے منطقی کہتے ہیں۔ اس لئے برطانوی پاؤنڈ آج زوال جاری رکھ سکتا ہے، اگرچہ یہ فیڈرل ریزرو کی میٹنگ کے نتائج پر بہت زیادہ منحصر ہے۔ جہاں تک تجارتی اشاروں ک بات ہے، منگل کو بہت کم تھے۔ صرف دو اور دوسرے پر مشکل سے کام ہونا چاہئیے تھا۔ آئیے دونوں کا جائزہ لیتے ہیں۔ پہلے قیمت 1.3489 کی انتہائی سطح تک پہنچی اور اس سے متعدد بار اچھلی۔ اس لئے، اس وقت مختصر پوزیشنز کھولنا ضروری تھا۔ نتیجتاً، قیمت میں کافی زیادہ زوال شروع ہوا اور یہ 40 پوائنٹس سے نیچے گئی۔ اس دوران اس نے 1.3451 کی سپورٹ سطح کو دو بار عبور کیا، اس لئے 1.3430 (بدقسمتی سے، یہاں سے کوئی پلٹاؤ نہیں تھا) کی سطح کے گرد منافع لینا ممکن تھا یا 1.3451 کی سطح سے اوپر قیمت کے ترتیب پانے کے بعد۔ کسی بھی صورت میں منافع ہی تھا۔ دوسرا اشارہ تب بنا جب قیمت 1.3489 کی سطح پر واپس آئی۔ تاہم، یہ پہلے ہی کافی دیر سے بنا تھا، اس لئے اسے چھوڑنا بہتر تھا۔

ہم آپ کو خود کو درج ذیل سے آگاہ رہنے کی تجویز دیتے ہیں:

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ: 26 جنوری۔ اس سال کی پہلی فیڈ میٹنگ۔ نتائج کیا ہوں گے؟

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ: 26 جنوری۔ بورس جانسن اپنا نام اخبارات کے صفحہ اول پر رکھتا ہے۔ مشرقی یورپ میں حالات گرم ہو رہے ہیں۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 26 جنوری۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی لین دین کا تفصیلی تجزیہ۔

برطانوی پاؤنڈ /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم پر، پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی مجموعی طور پر ایک مضبوط نیچے کی جانب حرکت جاری رکھتی ہے۔ پاؤنڈ "خطرے کے زون" میں رہتا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی تاجروں نے واضح وقفہ لیا ہے یہ دیکھنے کے لئے کہ فیڈ میٹنگ میں کیا فیصلے ہوں گے۔ ہم صرف ہاکش فیصلوں کا انتظار کر رہے ہیں لیکن کیا وہ بئیرز اور بُلز کو امریکی ڈالر کے لئے مطمن کر پائیں گے؟ بہت امکان ہے کہ نہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ہی، میٹنگ کے نتائج کو پھر بھی ہاکش سمجھا جائے گا۔ عمومی طور پر ہمارا ماننا ہے کہ بدھ کے نتائج کچھ بھی ہو سکتے ہیں، لیکن عام طور پر ہم پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی میں مزید زوال کی توقع کرتے ہیں۔ 26 جنوری ہم درج ذیل اہم سطحوں کو نمایاں کرتے ہیں: 1.3362, 1.3439, 1.3489, 1.3598-1.3607۔ سینکو اسپین بی (1.3639) اور کیجن سن (1.3547) لائنیں بھی اشارے کے ذرائع ہو سکتی ہیں۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں سے "پلٹاؤ" اور "پیش رفت" ہو سکتے ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئیے۔ برطانیہ میں بدھ کو کوئی بنیادی یا معاشی واقعات نہیں ہیں۔ امریکہ میں کچھ ثانوی رپورٹیں ہوں گی اور شام میں جیروم پاول کی پریس کانفرنس کے ساتھ فیڈ میٹنگ کے نتائج ہوں گے۔ تمام توجہ اسی واقعہ پر ہے!

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے علاقے وہ علاقے ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback