empty
 
 
07.02.2023 03:29 PM
یورو / یو ایس ڈی: 7 فروری کو امریکی دورانیہ کے لئے تجارتی منصوبہ۔ صبح کی تجارت کا جائزہ۔ تاجران 1.0700 سے لانگ پوزیشنوں میں اضافہ کریں گی۔

یورو / یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنیں کب کھولیں

اپنے صبح کے مضمون میں، میں نے آپ کی توجہ 1.0889 کی طرف مبذول کراوئی تھی اور اس سطح پر توجہ کے ساتھ فیصلے کرنے کی سفارش کی تھی۔ اب، آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھیں اور معلوم کریں کہ اصل میں کیا ہوا ہے۔ ایک بریک آؤٹ اور 1.0720 کے اوپر کی طرف دوبارہ ٹیسٹ یورو کے لیے فروخت کے اشارے کا سبب بنا۔ ابھی جب یہ تجزیہ کیا جا رہا تو وقت بھی یہ درست ہے۔ جب تک تجارت 1.0720 سے نیچے ہو رہی ، بئیرش رجحان غالب رہے گا۔ دن کے دوسرے نصف تک، تکنیکی نقطہ نظر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے

This image is no longer relevant

امریکی دورانیہ میں مرکزی رجحان کے برقرار رہنے کا امکان ہے کیونکہ کوئی ایسا واقعہ نہیں ہے جو اسے متاثر کر سکے۔ بُلز پہلے ہی پئیر کو 1.0700 تک پہنچا چکے ہیں۔ تاہم، یہ اس سطح سے مسلسل اضافہ دوبارہ شروع کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ امریکی ٹریڈ بیلنس اور صارفین کو قرض دینے سے متعلق رپورٹوں سے یورو کے مقابلے میں امریکی ڈالر کے کمزور ہونے کا امکان نہیں ہے۔ تاہم قیاس آرائیاں جیروم پاول کی تقریر کے منتظر ہیں۔ اس سے توقع ہے کہ وہ مالیاتی پالیسی کے لیے فیڈ کے منصوبوں کے بارے میں نئے اشارے فراہم کرے گا، خاص طور پر گزشتہ جمعہ کو جاری ہونے والے این ایف پی کی رپورٹ کے بعد اگر اس کے ریمارکس ہاکش ہیں، تو یہ یورو / یو ایس ڈی میں اور بھی بڑی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ اس روشنی میں، میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ خریداری میں جلدی نہ کریں۔ اگر پئیر میں کمی ہوتی ہے، تو صرف 1.0687 کا مصنوعی بریک آؤٹ 1.0720 کی مزاحمتی سطح کو توڑنے کے مقصد سے خرید کا اشارہ دے گا، جس نے صبح کے وقت سپورٹ کے طور پر کام کیا۔ اس کا ٹیسٹ 1.0764 تک اضافہ کے امکان کے ساتھ خریداری کا ایک نیا موقع فراہم کرے گا جہاں موونگ ایوریج بئیرز کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ اس سطح کا بریک آؤٹ بئیرز کو اپنے اسٹاپ لاس آرڈرز کو بند کرنے اور 1.0795 تک اضافے کے امکان کے ساتھ ایک نیا خرید کا اشارہ دینے پر بھی مجبور کرے گا جہاں میں منافع کو بند کرنے کی تجویز کرتا ہوں۔ اگر یورو / یو ایس ڈی میں کمی آتی ہے اور خریدار 1.0687 پر کوئی سرگرمی نہیں دکھاتے ہیں یا اگر جیروم پاول کی تقریر کے بعد اس سطح سے کوئی مضبوط اضافہ نہیں ہوتا ہے تو، 1.0653 کے سپورٹ لیول کے مصنوعی بریک آؤٹ تک لمبی پوزیشنز کو ملتوی کرنا بہتر ہے۔ یہ ایک نیا خرید سگنل پیدا کرے گا۔ آپ 1.0618 یا 1.0569 کی کم ترین سطح سے باؤنس پر لمبی پوزیشنیں کھول سکتے ہیں، 30-35 پِپس کی یومیہ تصحیح کو ذہن میں رکھتا جا سکتا ہے

یورو / یو ایس ڈی پر شارٹ پوزیشنیں کب کھولیں

بئیرز اب بھی مضبوطی میں ہیں حالانکہ وہ اتنے مضبوط نہیں ہیں جتنے کچھ دن پہلے تھے۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ کوئی اہم میکرو اعدادوشمار نہیں ہیں اور اضافہ کی تصحیح کا امکان زیادہ ہے، سب کچھ لیبر مارکیٹ پر پاول کے تاثرات پر منحصر ہوگا۔ اس وجہ سے، میں توقع کرتا ہوں کہ بڑے بیچنے والے 1.0720 پر مارکیٹ میں داخل ہوں گے۔ جب تک تجارت نیچے کی جانب ہو رہی ہے، مختصر پوزیشنیں کی توجیح بنتی ہے۔ اس سطح کا مصنوعی بریک آؤٹ ایک اور فروخت کا اشارہ دے گا اور بئیرز کو 1.0687 کی نئی ہفتہ وار کم ترین سطح تک پہنچنے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس کا ٹوٹ جانا اور اوپر کی طرف دوبارہ ٹیسٹ، جیسا کہ میں نے اوپر ذکر کیا ہے، 1.0653 کی کم ترین سطح تک کمی کے ساتھ فروخت کا اشارہ فراہم کرے گا۔ اس سطح سے نیچے کنسولیڈیشن، جو کہ صرف مضبوط امریکی رپورٹس کے سبب ہو سکتی ہے، 1.0618 تک ایک بڑی تصحیح کا سبب ہوگا جہاں میں منافع کو حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر امریکی دورانیہ میں یورو / یو ایس ڈی اوپر جاتا ہے اور بئیرز 1.0720 پر کوئی توانائی نہیں دکھاتے ہیں، تو مارکیٹ میں توازن برقرار رہے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ کوئی واضح رجحان نہیں ہوگا۔ اس صورت میں، 1.0764 کی بلند ترین سطح پر پوزیشنیں کھولنا بہتر ہے۔ اس سطح کا غلط بریک آؤٹ ایک بہترین انٹری پوائنٹ دے گا۔ اگر پئیر 1.0764 سے گرتا ہے، تو آپ 30-35 پِپس کی تنزلی کی یومیہ تصحیح کو ذہن میں رکھتے ہوئے، صرف 1.0795 کی نئی ریزسٹنس کی سطح سے یورو / یو ایس ڈی فروخت کر سکتے ہیں۔

This image is no longer relevant

سی او ٹی رپورٹ

جنوری 24 کی سی او ٹی رپورٹ میں مختصر اور طویل دونوں پوزیشنوں میں اضافہ ہوا۔ تاجروں نے ای سی بی پالیسی سازوں کی ہاکش تقریروں کے بعد طویل پوزیشنوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ وہ ای سی بی اور فیڈ کے ڈوؤش موقف کے تحت مزید مالیاتی سختی کی بات کر رہے ہیں۔ امریکی ریگولیٹر لگاتار دوسری بار سخت کرنے کی رفتار کو کم کر سکتا ہے۔ امریکی معیشت پر کمزور میکرو اعدادوشمار، یعنی ریٹیل سیلز میں کمی اور افراط زر میں کمی مرکزی بینک کو کسی نقصان سے بچنے کے لیے شرحوں میں اضافے کو روکنے پر مجبور کر سکتی ہے۔ اس ہفتے کئی مرکزی بینک اپنی میٹنگیں کریں گے۔ ان کے نتائج بالآخر یورو / یو ایس ڈی پئیر کی رفتار کا تعین کریں گے۔ سی او ٹی رپورٹ کے مطابق، غیر تجارتی گروپ آف ٹریڈرز کی لانگ پوزیشنیں 9,464 کے اضافہ سے 237,743 ہوگئیں جبکہ شارٹ پوزیشنز 2,099 کے اضافہ سے 103,394 ہوگئیں ہیں ہفتے کے اختتام پر، کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن 126,984 سے بڑھ کر 134,349 ہو گئی ہیں ایسا لگتا ہے کہ سرمایہ کار یورو میں اضافہ پر یقین رکھتے ہیں۔ اس کے باوجود، وہ شرح سود کے حوالے سے مرکزی بینکوں سے مزید اشارے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.0833 سے بڑھ کر 1.0919 ہو گئی ہے

This image is no longer relevant

انڈیکیٹر کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 موونگ ایوریج سے نیچے ہوئی ہے جو کہ مارکیٹ نے بئیرش مارکیٹ کا اشارہ ہے

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

اگر یورو / یو ایس ڈی میں اضافہ ہوتا ہے تو انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.0740 پر ریزسٹنس کے طور پر کام کرے گی - تنزلی کی صورت میں انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.0720 پر سپورٹ کا کام کرے گی

تکنیکی انڈیکیٹرز کی وضاحت

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی انڈیکیٹر (موونگ ایوریج کنسورجنس / ڈائیورجنس - کنورجنس / ڈائیورجن برائے موونگ ایوریج ) تیز ای ایم اے پریڈ 12 سُست ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 09

بولنجر بینڈز (بولینجر بینڈز) پریڈ 20

غیر کمرشل تاجر - قیاس آرائیاں کرنے والے جیسے ریٹیل تاجر، ہیج فنڈز، اور بڑے ادارے جو فیوچرز مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں اور کچھ ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

غیر تجارتی لانگ پوزیشنیں غیر تجارتی تاجروں کی کُل کُھلی لانگ پوزیشنز کو ظاہر کرتی ہیں۔

غیر تجارتی مختصر پوزیشنیں غیر تجارتی تاجروں کی کل مختصر کُھلی پوزیشن کو ظاہر کرتی ہیں۔

مجموعی طور پر غیر تجارتی نقد پوزیشن کا توازن غیر تجارتی تاجروں کی مختصر اور طویل پوزیشنوں کے درمیان فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback