empty
 
 
23.03.2021 12:22 PM
یورو / امریکی ڈالر کے لئے 23 مارچ کو پیش گوئی اور تجارتی اشارے۔ گذشتہ تجاویز اور دن کے دوران جوڑی کی نقل و حرکت کا تفصیلی تجزیہ

یورو / امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر نے 22 مارچ کو پُر سکون طریقے سے ٹریڈ کی، لیکن اس کے ساتھ یہ بہت درست اور واضح تھی۔ پیر کی رات کی ٹریڈنگ جمعہ کے بند ہونے والے لیول سے نیچے غیر متوقع طور پر 23 پوائنٹس سے شروع ہوئی۔ اس طرح کے فرق نے پہلے ہی دن کے دوران اوپر کی تحریک چلانے کی وجہ فراہم کی ہے ، کیونکہ عام طور پر بازار اس کو بند کرتے ہیں۔ ٹریڈنگ کی رات کے دوران، حرکت ہمیشہ کی طرح پُر سکون اور تقریباً اطراف میں تھی۔ ٹریڈرز یورپین ٹریڈنگ سیشن کے شروع ہوتے ہوئے زیادہ سرگرم نہیں ہوئے، اور پہلا حصہ تھا جس کی انتہا کی سطح 1.1882 تھی۔ اس لیول سے ایک بہت ہی درست ری باؤنڈ ہونے لگی ، اس کے باوجود ، اس نے دن کا پہلا سگنل تشکیل دیا - خریدنا۔ ہدف ، ہمیشہ کی طرح ، قریب ترین لیول یا لائن ، ہمارے معاملے میں - 1.1911 تھا۔ اس تک پہنچ گئی اور منافع کے 20 پوائنٹس کے قریب لائے گئے۔ یہاں پر دن کی دوسری غلطی پائی گئی ، جیسے پہلے یورو / امریکی ڈالر کی جوڑی نے 1.1911 کے لیول کو پیچھے چھوڑ دیا اور دوسری کوشش میں صرف اس پر قابو پالیا۔اس لئے ٹریڈرز پہلی فرصت میں مختصر پوزیشنز کھول سکتے ہیں اور پھر تب ہی- طویل بھی۔ اس صورت میں، فروخت کی ٹریڈ 14 پوائنٹس کا نقصان لائے گی اور اپبی خرید کی ٹریڈ 12 پوائنٹس کا منافع لائے گی۔ جی ہاں، منافع / نقصان کی قدریں بہت کم تھیں ، لیکن پیر کے روز ، اصولی طور پر ، یہ اقدام بہت زیادہ مضبوط نہیں تھا۔ پیر کو کوئی معاشی رپورٹ نہیں ، ایک بھی اہم بنیادی واقعہ نہیں۔ اس کے نتیجے میں ، کجن سین لائن سے ایک ری باؤنڈ ہوئی - ایک عین مطابق ری باؤنڈ - تاکہ تاجر اس جوڑے کو اس سگنل پر فروخت کرسکیں اور مزید 12 پوائنٹس منافع حاصل کرسکیں ، چونکہ قریب ترین سینکاؤ اسپین بی لائن پر کام کیا گیا تھا۔ ٹھیک ہے ، ایک اور پل بیک سینکائو اسپین بی لائن سے ہوا ، جس کے بعد ایک بار پھر کجن سن لائن پہنچی ، جو تاجروں کے لئے نفع کی مزید 8-10 پوائنٹس لایا۔ کریٹیکل لائن پر قابو پانے سے ریٹریس کیا جاسکتا ہے ، لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ اس اشارے کے بعد کی اُوپر کی تحریک جاری نہیں رہی ، لیکن تجارت کسی نقصان کے قریب نہیں آئی۔ اس طرح ، دن کے دوران ، تاجر منافع کے تقریباً 40 پوائنٹس حاصل کرسکتے تھے ، اور اس جوڑی کو دن بھر مختلف سطحوں اور لائنوں نے پسپا کردیا۔

یورو / امریکی ڈالر - 1 گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم پر، ہم دیکھتے ہیں کہ عمومی طور پر، یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے کرٹیکل کیجن سن لائن کوعبور کیا، اس لئے اوپر کی تحریک کا ہدف 1.1971 کے قریب ترین مزاحمت کے لیول کے ساتھ جاری رہ سکتا ہے۔ مزید براں، یہ لیول فرض شدہ افقی چینل کے اندر 1.1882-1.1988 پر ہے۔ لہٰذا، اس چینل کی نچلی لائن(1.1882) پر کام کرنے کے بعد، اس کی اوپر کی لائن - 1.1988 کی جانب حرکت کا بہت زیادہ امکان ہے۔ تاہم، دوتقاریر ہوں گی۔ جیروم پاول اور جینٹ یلین کے بیان کی توقع ہے، اس لئے ابھی نہیں معلوم کہ وہ اصل میں کیا اعلان کرنے والے ہیں۔ شاید ڈیجیٹل ڈالر اور کرپٹو کرنسیوں کے بارے میں۔ او شاید فیڈرل ریزرو اور امریکی معیشت کی مانیٹری پالیسی کے بارے میں۔ کسی بھی صورت میں، آپ کو ان تقاریر کے دوران پہلے سے کھلی ہوئیں ٹریڈز کو کھولنے اور برقرار رکھنے کے بارے میں محتاط رہنا چاہئے۔ عمومی طور پر، آپ کو ان اہم لیولز اور لائنز سے ٹریڈ کرنی چاہئے جو گھنٹہ وار ٹائم فریم پر کھینچی جاتی ہیں۔ قریب لیولز 1.1911 اور 1.1931 (کیجن سن) ہیں۔ جب لیولز اور لائنز عبور ہوتی ہیں،اشارے ری باؤنڈ ہو سکتے ہیں۔ بریک ایون پر اسٹاپ لاس لگانا مت بھولیں اگر قیمت 15-20 پوائنٹس کی درست سمت میں حرکت کرتی ہے۔ کچھ بنیادی اور میکرواکنامک واقعات کے بعد اگر اشارہ غلط نکلتا ہے اور تیز ریورسل ہوتا ہے یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یاد کریں کہ پچھلے رپورٹنگ ہفتے (9- 15 مارچ) کے دوران یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی میں اضافہ نہیں ہوا اور نہ ہی ایک بھی پوئنٹ سے گری۔ اس حقیقت کے باوجود کے نیچے کی حرکت زیادہ طاقتور نہیں ہے، مارکیٹ کے شرکاء نے یورپین کرنسی کے لئے خرید کے کنٹریکٹس (طویل) سے سرگرمی سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کی۔ چارٹ کو اوپر سے غور سے دیکھیں۔ پہلے انڈیکیٹر کی سبز اور سرخ لائنز ستمبر کے آخری ہفتے میں جتنا ہو سکا ڈائیورج ہوئیں۔ پھر ہم نے کہا کہ اوپر کا رحجان ختم ہونے کے قریب ہے۔ لیکن اس کی بجائے، امریکی معیشت میں ٹریلین ڈالرز کے شامل ہونے کی بدولت، ڈالر نے زوال جاری رکھا۔ تاہم، ستمبر کے ہائی لیول کے مقابلے میں، بُلز جوڑی کو مزید اوپر لے جانے میں ناکام ہو گئے۔ اس وقت، اڑھائی سالہ ہائی لیول 1.2350 لیول کے قریب واقع ہے۔ اور انڈیکیٹر کی سبز اور سرخ لائنز، جو ٹریڈرز کے غیر تجارتی اور تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کو ظاہر کرتی ہے، تمام وقت تنگ ہوتی رہی ہے۔ یعنی، تقریباً ایسے ہی بولیں تو ، نیچے کی طرف رجحان گزشتہ سال ستمبر میں شروع ہوسکتا تھا۔ اب ، سبز اور سرخ لکیروں نے ایک دوسرے کی طرف اپنی حرکت تیز کردی ہے۔ آخری سی او ٹی رپورٹ آنے تک دو ہفتوں میں، غیر تجارتی گروہ نے 22،000 خریدنے والے معاہدے (طویل) بند کردیئے اور 22،000 فروخت معاہدے (شارٹس) کھول دیئے۔ یہ ٹریڈرز کے سب سے اہم گروپ کے لئے بہت سنجیدہ تبدیلی ہے۔ حآلیہ سی او ٹی رپورٹ جو کل جاری ہوئی، اس نے ظاہر کیا کہ پیشہ ور ٹریڈرز نے رپورٹنگ ہفتے کے دوران یورو کی خریداری سے چھٹکارا حاصل کرنا جاری رکھا اور مزید 12,000 خرید کے کنٹریکٹس بند کئے۔ لہٰذا، بڑے ٹریڈرز کا مزاج مزید بئیرش ہو گیا۔ یہ سب نیچے کے رحجان کے لئے شاندار آؤٹ لُک میں اضافہ کرتا ہے۔ لیکن محتاط رہیں!ہمارا ماننا ہے کہ عالمی بنیادی اصول کا دوبارہ 2021 میں یورو/امریکی ڈالر پر گہرا اثر پڑے گا۔ آپ کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ عالمی بحران ابھی ختم نہیں ہوا ہے!

تصاویر کی وضاحت:

سپورٹ اور ریزسٹنس/مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور ریزسٹنس ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback