empty
 
 
31.08.2021 09:15 AM
یورو/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 31 اگست۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ پیر غیر دلچسب نکلا ، تاجر آرام کر رہے تھے۔

یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے پیر کو ممکنہ حد تک کم تجارت کی۔ یہ اتنی غیر دلچسپ تھی کہ اس پر بات کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ 27 پوائنٹس۔ یہ پیر کے اتار چڑھاؤ کی قدر ہے۔ اور یہ نہ صرف بہت کم ہے بلکہ معمولی ہے۔ جمعہ کو حرکت کم و بیش مضبوط تھی۔ تاہم،فیڈرل ریزرو چئیرمیں جیروم پاول کی تقریر بھی ہوئی اور پھر امریکہ میں بہت سی معاشی رپورٹیں بھی تھیں۔ پیر کو کچھ بھی دلچسپ نہیں تھا۔ اس لئے، یہ بالکل منطقی ہے کہ موجودہ حقیقت میں، تاجروں کو 27 پوائنٹس سے زیادہ فعال طور پر تجارت کرنے کی کوئی وجہ نہیں ملی۔ اس کے نتیجے میں، کل کے بارے میں بات کرنے کے لئے کچھ خاص نہیں ہے۔ دن میں صرف ایک تجارتی اشارہ بنا۔ قیمتیں یورپی تجارتی سیشن کے وسط میں 1.1805 کی انتہائی سطح سے اچھلیں۔ تاہم، جوڑی یا تو 1.1779 کی قریبی سپورٹ سطح تک پہنچنے میں ناکام ہوئی یا کریٹیکل لائن میں۔ اس لئے، جب قیمت 15 پوائںٹس سے نیچے گئی تو بریک ایون پر اسٹاپ لاس لگانا ضروری تھا اور یہ اس آرڈر پر تھا کہ ڈیل کو آخر کار بند کرنا پڑا، کیونکہ قیمتیں امریکی سیشن کے وسط میں 1.1805 کی سطح تک واپس گئیں۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 31 اگست۔ ایک انتہائی دلچسپ ہفتہ ہمارا منتظر ہے۔ یورو اپنی حالیہ کامیابی میں اضافے کی کوشش کرے گا۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 31 اگست۔ سب نان فارم پے رولز اور اے ڈی پی کے منتظر ہیں۔ ڈالر ان سے سپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

آپ واضح دیکھ سکتے ہیں کہ جوڑی گھنٹہ وار ٹائم فریم پر اوپر جانے والے چینل کے اندر واقع ہے، اس لئے اوپر کا رحجان متعلقہ رہتا ہے۔ بدقسمتی سے، جوڑی کا اتار چڑھاؤ کمزور رہتا ہے، اس لئے اس کا امکان نہیں ہے کہ "رحجان" کی حرکت سے زیادہ منافع نکالنا ممکن ہو گا۔ بہرحال، ہم ابھی بھی جوڑی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی توقع کر سکتے ہیں۔ پاول کی تقریر نے ڈالر کی قیمتوں پر اضافی دباؤ ڈالا اس لئے اس کے زوال کے امکانات مزید بڑھ رہے ہیں۔ پیر کو، ہم اہم سطحوں اور لائنوں سے تجارت کی تجویز دیتے رہتے ہیں۔ اس وقت قریبی اہم سطحیں 1.1704، 1.1750، 1.1805، 1.1852 ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سینکو اسپین بی (1.1735) اور کیجن-سن لائنیں (1.1768) ہیں۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سگنل ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ 31 اگست کو یورپی یونین اگست کی صارفین کی پرائس انڈیکس کو شائع کرے گا۔ تاجروں نے یورپی افراطِ زر کی گذشتہ کچھ رپورٹوں کو نظر انداز کیا، کیونکہ انڈیکیٹر خود حالیہ ماہ میں تبدیل نہیں ہوا۔ تاہم اس وقت، ماہرِ معیشت کی پیش گوئی کے مطابق، اس میں فوری 2.7% کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اور ماہانہ بنیادوں پر، اس میں 1.5% کا اضافہ ہو گا۔ لہٰذا، مارکیٹیں اس رپورٹ پر ردِ عمل سے سکتی ہیں، اس لئے آپ کو یورپی تجارتی سیشن پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ میں صارفین کے اعتماد کی انڈیکس آج جاری ہونا طے ہے، جو ماہرِ معیشت کے مطابق، 129.1 سے 123.3 تک گر سکتی ہے۔ لہٰذا، یورپی کرنسی کل اضافہ جاری رکھ سکتی ہے۔

ہم آپ کو برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی میں گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (17-23 اگست) کے دوران 30 پوائنٹس سے گری۔ اس لئے اب کے لئے یورپی کرنسی کے چارٹ کے مطابق، تاجر ابھی بھی بئیرش موڈ میں ہیں۔ تاہم، اوپر چارٹ پر دونوں انڈیکیٹر یہ دکھاتے ہیں کہ بڑے کھلاڑیوں اپنا مزاج بُلش رکھتے ہیں، جو بالواسطہ طور پر ایک اور عنصر ہے جو یورو/امریکی ڈالر جوڑی میں اوپر والے رجحان کی بحالی کے حق میں بولتا ہے۔ تاجروں کے غیر تجارتی گروپ جو سب سے اہم ہے ان کے پاس فروخت سے زیادہ خرید کے کھلے معاہدے ہیں۔ یہ قدر حال میں کم ہوتی رہی ہے، لیکن ابھی بھی بُلش ہے۔ رپورٹنگ ہفتے میں پیشہ ور کھلاڑیوں کا مزاج مزید بئیرش ہو گیا۔ غیر تجارتی گروپ نے تقریباً 40,000 خرید کے معاہدے (طویل) اور صرف 7,200 فروخت کے معاہدے (مختصر) بند کئے۔ لہٰذا نیٹ پوزیشن میں 33,000 کی کمی آئی۔ یہ بتاتا ہے کہ یورپی کرنسی کی فروخت کا عمل جاری رہتا ہے۔ تاہم ، ہم یہ جانتے تھے اور صرف یورو/امریکی ڈالر جوڑی کے چارٹ سے فیصلہ کرتے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ 1.1700 کی سطح پر قابو پانے میں ناکامی نئے اوپر والے رجحان کے ساتھ منظر نامے کو محفوظ رکھے گی، چاہے غیر تجارتی تاجروں کی نیٹ پوزیشن کتنی ہی کم کیوں نہ ہو۔ کیونکہ تکنیک معنی خیر اوپر کی نقل و حرکت کی ممکنہ تجدید کی نشاندہی کرتی ہے۔ لیکن اگر قیمت 1.1700 کی سطح پر قابو پاتی ہے تو بڑے کھلاڑی یہ محسوس کر سکتے ہیں کہ یہ نہ صرف ایک اصلاح ہے بلکہ ایک نیچے کا رحجان ہے اور مختصر پوزیشنز کی تعمیر جاری رکھتا ہے۔ اس لئے ایک طرح سے ، یورو/ڈالر کی جوڑی اب ایک بہت اہم مقام ، قیمت اور وقت پر ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback