empty
 
 
08.12.2021 09:15 AM
یورو/ امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 8 دسمبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ یورو سست روی کا شکار ہے۔

یورو/ امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی منگل کو نیچے کی جانب تعصب سے تجارت کر رہی تھی۔ اتار چڑھاؤ 70 پوائنٹس کا تھا، جو یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کے لئے مناسب قدر ہے۔ لہٰذا، یورپی کرنسی کی قیمتیں آہستہ سے گرنا شروع کر رہی ہیں، جو عمومی رحجان سے کافی مطابقت رکھتی ہیں جو خاص طور پر گھنٹہ وار ٹائم فریم پر واضح ہے۔ منگل کو امریکہ اور یورپی یونین میں کوئی اہم معاشی اعدادوشمار جاری نہیں ہوئے۔ اس دن کافی رپورٹیں تھیں لیکن ان پر کوئی ردعمل نہیں آیا۔ ہم تیسرے تخمینے میں صرف تیسری سہ ماہی کی جی ڈی پی رپورٹ کو ہی نوٹ کر سکتے ہیں، جو درحقیقت دوسری - 2.2% q/q سے کسی بھی طرح مختلف نہیں تھی۔ زیڈ ای ڈبلیو انسٹی ٹیوٹ سے کاروباری جذبات پر ایک رپورٹ کو بھی نمایاں کیا جا سکتا ہے، لیکن یہ جی ڈی پی سے بھی کم اہم تھا۔ لہٰذا، چارٹ میں نمبر "1" یورپی رپورٹوں کے اشاعت کے وقت کی نشان دہی کرتا ہے لیکن جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ان کے جاری ہونے کے بعد کچھ زیادہ تبدیل نہیں ہوا۔ اس لئے، ہمیں جو کرنا ہے وہ دن کے تمام تجارتی اشاروں کا جائزہ لینا ہے اور یہ سمجھنا ہے کہ منگل کو کیسے تجارت کرنی چاہئیے تھی۔ پہلا اشارہ تب بنا جب جوڑی سینکو اسپین بی لائن سے نیچے ترتیب پائی۔ اس پر مختصر پوزیشنز کے ساتھ کام ہونا چاہئیے تھا، جسے 1.1260 کی انتہائی سطح سے پلٹنے تک کھلا رکھنا چاہئیے تھا۔ اس ڈیل پر 14 پوائنٹس حاصل کئے جا سکتے تھے۔ 1.1260 کی سطح سے پلٹنے کو خرید کا اشارہ کہا جا سکتا ہے اور اس پر طویل پوزیشنز میں کام ختم کر دیا ہے۔ تاہم، اس صورت میں جوڑی قریبی ہدف کی سطح تک نہیں پہنچ سکی اور 15 پوائنٹس سے بھی اوپر نہیں جا سکی۔ اس لئے بریک ایون پر اسٹاپ لاس ترتیب دینا ممکن نہیں تھا اور جوڑی کے 14 پوائنٹس کے نقصان کے ساتھ 1.1260 پر ترتیب پانے کے بعد طویل پوزیشن بند کی گئی۔ تاہم، اس استحکام کو نئی مختصر پوزیشنز کو فروخت کرنے اور کھولنے کے لیے بھی ایک اشارہ سمجھا جانا چاہیے۔ اس کے بعد، قیمت 1.1239 کی سپورٹ سطح سے نیچے گر گئی، لیکن دوبارہ اپنی نیچے کی حرکت کو جاری رکھنے میں ناکام رہی اور اس سطح سے اوپر والے علاقے میں واپس آ گئی، جہاں مختصر پوزیشن کو بند ہونا چاہیے تھا۔ منافع تقریباً 10 پوائنٹس تھا۔ اس طرح، کم و بیش اچھی تحریک کے باوجود، منگل کو زیادہ کمانے میں کام نہیں آیا۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم پر جوڑی نیچے کے رحجان کے نیچے رہتی ہے اس لئے رحجان نیچے کی جانب برقرار رہتا ہے۔ جوڑی اچیموکو کیجن سن اور سینکو اسپین بی انڈیکیٹر کی لائنوں سے نیچے رہتی ہے اس لئے یورو میں مزید کمی اضافے کی نسبت زیادہ پُرکشش لگتی ہے۔ جوڑی کی خرید کے لئے جوڑی کا رحجان لائن سے اوپر ترتیب پانے کا انتظار کرنا بہتر ہے۔ ہم بدھ کو درج ذیل اہم سطحوں کو نمایاں کرتے ہیں: 1.1192، 1.1260، 1.1331، 1.1375، 1.1422۔ نیز سینکو اسپین بی (1.1297) اور کیجن سن (1.1284)۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا پیش رفت کا کام دے سکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ 8 دسمبر کو دن کی نمایاں بات یورپی سینٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ کی تقریر ہو گی۔ لہٰذا، اس بات کا امکان نہیں ہے کہ آج تاجر بنیادی یا میکرو اکنامک پس منظر کے زیر اثر تجارت کریں گے۔ یہاں تک کہ لیگارڈ کی تقریر بھی نئی معلومات کے لحاظ سے کچھ فراہم نہیں کرسکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ای سی بی کے سربراہ نے معیشت اور مالیاتی پالیسی پر بارہا تبصرہ کیا ہے۔

ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں:

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 8 دسمبر۔ زرمبادلہ کی مارکیٹ اب بھی نئے اومیکرون پر سکون سے ردعمل ظاہر کر رہی ہے، لیکن ڈالر اب بھی بڑھ رہا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 8 دسمبر۔ بورس جانسن کی سیاسی ریٹنگ گر رہی ہے۔ اور یہ برطانوی وزیراعظم کے لیے ایک مسئلہ ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 3 دسمبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔

سی او ٹی رپورٹ کا جائزہ

This image is no longer relevant

گذشتہ رپورٹنگ ہفتہ (23-29 نومبر) کے دوران پیشہ ور تاجروں کا مزاج ایک بار پھر قدرے زیادہ بئیرش ہو گیا۔ اوپر چارٹ میں انڈیکیٹر کو دیکھتے ہوئے، تبدیلیاں اب زیادہ نہیں ہیں لیکن پھر بھی زیادہ تر پیشہ ور تاجر مختصر پوزیشنز میں اضافہ یا طویل میں کمی جاری رکھتے ہیں۔ غیر تجارتی گروپ نے گذشتہ ہفتے میں 15,000 خرید کے معاہدے (طویل) اور 8,500 فروخت کے معاہدے (مختصر) بند کئے۔ لہٰذا ان کی نیٹ پوزیشن میں 6,500 معاہدوں کی کمی آئی۔ بے شک، تھوڑی سی آئی۔ پہلے انڈیکیٹر کی سبز لائن صفر کی سطح پر طویل عرصہ رہی ہے۔ اور اس کا مجموعی طور پر مطلب ہے کہ غیر تجارتی تاجروں کے لئے طویل اور مختصر پوزیشنز کی تعداد تقریباً ایک جیسی ہے۔ اور اس کا مطلب اب یہ ہے کہ مزاج اب بئیرش سے زیادہ غیر جانبدار ہے۔ لیکن پھر بھی تقریباً ہر ہفتے اس "ہفتہ وار بئیرش مزاج" میں اضافہ ہوتا ہے، اس لئے اب ہم یہ نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ یورپی کرنسی کے زوال کے شاندار مواقع ہیں۔ ہم آپ کو صرف مارکیٹ کے اس عنصر کے بارے میں یاد دلانا چاہتے ہیں جو ان وجوہات پر کام کر رہے ہیں جو یورو کے مقابلے میں ڈالر کو اتنا بلند کر سکتے ہیں۔ ہمارے نقطہ نظر سے امریکی کرنسی مجموعی طور پر اس حقیقت کی وجہ سے بڑھتی رہتی ہے کہ فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی میں سختی کا امکان ای سی بی کی مانیٹری پالیسی میں سختی کے امکان سے کافی زیادہ ہے۔ خاص طور پر اب، جب یورپی یونین کے ممالک قرنطین کے لیے بند ہونے لگے ہیں اور بیماری کے خلاف ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔ تاہم، ڈالر کافی عرصے سے بڑھ رہا ہے، اور ایف ای ڈی نے، درحقیقت، صرف کیو ای پروگرام میں 15 بلین ڈالر کی کمی کی ہے اور بس۔ اس طرح، ایف ای ڈی کی مالیاتی پالیسی کو سخت کرنے کے اعلٰی امکان کے عنصر پر ایک طویل عرصے سے کئی بار کام کیا گیا ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے علاقے وہ علاقے ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback